سونے سے پہلے گانے سننے سے نیند برباد ہوجاتی ہے، ماہرین طب کا حیران کن انکشاف

سونے سے پہلے گانے سننے والے پرسکون نیند نہیں سو سکتے، تحقیق آج کل بہت سے لوگ سونے سے پہلے موسیقی سننا پسند کرتے ہیں یا پھر گانے سننے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ جو افراد سونے سے پہلے گانے یا موسیقی سنتے ہیں وہ پرسکون نیند نہیں سو سکتے ہیں۔ ماہرین کی جانب سے

اس حوالے سے حقائق جاننے کے لئے ایک تحقیق بھی کی گئی ہے جس میں 199 رضاکار بھرتی کیے جن کی اوسط عمر تقریباً 36 سال تھی۔ دوسرے مطالعے میں 50 رضاکار شامل ہوئے جن کی اوسط عمر 21 سال کے قریب تھی۔ رضاکاروں کو سونے سے کچھ دیر پہلے ان کے پسندیدہ گانے اور دھنیں سننے کےلیے کہا گیا، جس کے بعد ان میں نیند کے دوران دماغی سرگرمیوں اور نیند کی کیفیت کا جائزہ لیا گیا۔ گانے اور دھنیں سن کر سونے والے رضاکاروں میں سے اکثر کا کہنا تھا کہ جاگنے کے بعد انہیں یوں لگا جیسے وہ گہری نیند نہ سوئے ہوں۔ بعض رضاکاروں نے یہاں تک بتایا کہ جو موسیقی انہوں نے سونے سے کچھ دیر پہلے سنی تھی، وہ سوتے دوران بھی انہیں اپنے کانوں میں گونجتی محسوس ہوئی

جس سے ان کی نیند متاثر ہوئی اور آنکھ کھل گئی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.