یہ وظیفہ کریں اور اللہ پاک سے یقین کیساتھ دعا مانگیں،انشاء اللہ ہر جائزحاجت پوری ہو گی

آپ نے ایک ہزار مربتہ پڑھنے ہیں اور ہفتے کے دن یا رحمن اور یا رحیم ایک ہزار مرتبہ پڑھیں اتوار کے دن یا واحد اور یا احد ایک ہزار مرتبہ پڑھیں پیر کے دن یاصمد اور یاوتر ایک ہزار مرتبہ پڑھیں۔منگل کے دن یاحی یاقیوم ایک ہزار مرتبہ پڑھیں بدھ کے دن یا حنان اور یامنان ایک ہزار مرتبہ پڑھیں جمعرات کے دن یاذالجلال والاکرام ایک ہزار مرتبہ پڑھیں

اس کے بعد جمعہ کے دن یہ دعا کریں اے اللہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں ان عظیم اور مبارک ناموں کے واسطے سے کہ آپ رحمت بھیجے حضرت محمدٌ اور آپٌ کی آل پر اور مجھے شامل کرلے اپنے نیک بندوں میں اور مجھے یقین ی دولت نصیب فرما اور مصیبتوں اور آخرت کے عذاب سے بچا۔ عائشہ رضی اللہ عنھاسے روایت ہے وہ کہتی ہیں :اے اللہ !میں تجھے اللہ کے نام سے پکارتی ہوں ، رحمٰن کے نام سے پکارتی ہوں ، براور رحیم کے نام سے پکارتی ہوں تیرے تمام اسماء حسنٰی کے ساتھ پکارتی ہوں۔جو مجھے معلوم ہوں اور جو معلوم نہ ہوں سارے گناھوں کی مغفرت فرمادے اور مجھ پر رحم فرما ،تو رسول اللہ ﷺنے فرمایا،وہ اسم اعظم انہی اسماء میں ہے جس کے ساتھ تو نے دعا کی ،عائشہ رضی اللہ عنھا سے مرفوعا روایت ہے کہ جب بندہ کہتا ہے

یا رب ،یارب تو اللہ فرماتا ہے لبیک مرے بندے مانگ،ملے گا ۔ابو امامہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: اسم اعظم تین سورتوں میں ہے :سورۃ بقرہ ،سورۃ آل عمران او رطہٰ۔ قاسم کہتے ہیں :جب میں نے ان سورتوں میں تلاش کیا تو وہ الحیُ القیوم ہے۔سعد بن ابی وقاص روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا : مچھلی والے یونس علیہ السلام کی دعا جو انہوں نے مچھلی کے پیٹ میں کی تھی یہ ہے: الہی !تیرے سوا کوئی معبود نہیں ،تو پاک ہے ،بے شک میں ظالموں میں سے ہو گیا جو مسلمان اس دعا کے ساتھ کوئی بھی چیز مانگے گا او اللہ تعالی اس کی دعا قبول فرمائیں گے

Sharing is caring!

Comments are closed.