سیلاب کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

سیلاب کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

60 سے 70 روپے والی سبزیوں کی قیمت 500 روپے سے بھی اوپر چلی گئی
لاہور ( 30 اگست2022ء) سیلاب کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، 60 سے 70 روپے والی سبزیوں کی قیمت 500 روپے سے بھی اوپر چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سیلاب کے باعث حالیہ چند روز کے دوران ملک میں سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ میں 60 سے 70 روپے میں فروخت ہونی والی سبزیاں 300 سے 500 روپے تک ہوگئی۔
پیاز 120 روپے سے 160 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے جبکہ ٹماٹر 400 ، لہسن 330 روپے، بیگن 150، کھیرا 150 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ مارکیٹ میں بھنڈی 170 روپے ، دھنیا اور پودینے کی گڈی 40 روپے ، ترئی 250 روپے فی کلو اور لوکی فی کلو 150 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ 70 روپے میں بکنے والی پالک 250 روپے میں فروخت ہورہی ہے جبکہ پھول گوبی 150 روپے فی کلو ، شملہ مرچ 250 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ سلاد پتہ 80 سے 100 روپے کلو فروخت ہونے والا اب 500 روپے کلو کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب وزرات نیشنل فوڈ سیکورٹی کی زرعی شعبے کو ہونے والے نقصان کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اب تک زرعی شعبے میں 536 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے اور مزید نقصان کا خدشہ ہے جب کہ حتمی رپورٹ میں زراعت اور لائیو اسٹاک کا نقصان 1300 ارب روپے سے زائد تک جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published.