مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما انتقا-ل کر گئے

سابق رکن قومی اسمبلی رانا زاہد حسین علالت کے باعث لاہور میں زیر علاج تھے
عارف والا ( 30 اگست2022ء) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما انتقال کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق عارف والا سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی رانا زاہد حسین انتقال کر گئے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی رانا زاہد حسین علالت کے باعث لاہور میں زیر علاج تھے، جہاں وہ منگل کے روز انتقال کر گئے۔ رانا زاہد حسین مسلم لیگ ن کے موجودہ رکن قومی اسمبلی رانا ارادت شریف خان کے والد بھی تھے۔ اہل خانہ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ عارف والا میں کل بروز بدھ ادا کی جائے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published.