کیا تمہیں محسوس نہیں ہو رہا کہ تم وقت اور ٹیلنٹ کو ویسی ہی ضائع کر رہے ہو

ایک بڑی فیکٹری تھی اس کے گیٹ کے سامنے مشہور سموسوں والی دکان تھی۔ اکثر لنچ کے ٹائم پر فیکٹری کے ملازمین وہاں آکر سموسے کھایا کرتے تھے۔ ایک دن فیکٹری کی منیجر صاحب وہاں سموسے کھا کھا کر موڈ میں آ گئے۔ مینیجر صاحب نے کہا کیا یار شاید آپ نے دوکان بہت اچھی طرح سے سیٹ کی ہیں۔

لیکن کیا تمہیں محسوس نہیں ہو رہا کہ تم وقت اور ٹیلنٹ کو ویسی ہی ضائع کر رہے ہو؟ کیا آپ نے کبھی نہیں سوچا کہ اگر آپ بھی میری طرح فیکٹری میں کام کرتے۔ تو شاید آج آپ بھی میری طرح منیجر ہوتے۔ اس بات پر سموسے والے شاھد نے بڑا سوچا۔”اور بولا، “سر یہ میرا کام آپ کے کام سے کہیں بہتر ہے. 10 سال پہلے جب میں ٹوکری میں سموسے فروخت کرتا تھا تبھی آپ کی جاب لگی تھی، تب میں مہینہ بھر میں ہزار روپے کماتا تھا اور آپ کی تنخواہ تھی 10 ہزار.ان 10 سالوں میں ہم دونوں نے خوب محنت کی ۔آپ سپروائزر سے منیجر بن گئے۔اور میں ٹوکری سے اس مشہور دکان تک پہنچ گیا۔آج آپ مہینے کے 000 50کماتے ہیں اور میں مہینے کے 60000روپے۔لیکن اس لئے میں اپنے کام کو آپ کے کام سے بہتر نہیں کہہ رہا ہوں.بلکہ یہ تو میں بچوں کی وجہ سے کہہ رہا ہوں.ذرا سوچئے…! کہ سر میں نے تو بہت کم روپوں سے دھندہ شروع کیا تھا۔مگر میرے بیٹے کو یہ سب نہیں جھیلنا پڑے گا۔میری دکان میرے بیٹے کو ملے گی. میں نے زندگی میں جو محنت کی ہے، اس کا فائدہ میرے بچے اٹھائیں گے.جبکہ آپ کی زندگی بھر کی محنت کا فائدہ آپ کے مالک کے بچے اٹھائیں گے ۔اب آپ اپنے بیٹے کو ڈائریکٹ اپنی پوسٹ پر تو نہیں بٹھا سکتے نا ؟

اسے بھی آپ ہی طرح زیرو سے شروعات کرنی پڑے گی .. اور اپنی مدت کے اختتام میں وہیں پہنچ جائے گا جہاں ابھی آپ ہو،جبکہ میرا بیٹا بزنس کو یہاں سے اور آگے لے جائے گا ..اور اپنے دور میں ہم سب سے بہت آگے نکل جائے گا ..اب آپ ہی بتائیے کہ کیسے میراوقت اور ٹیلنٹ برباد ہو رہا ہے؟ “منیجر صاحب نے سموسے والے کو 2 سموسے کے 20 روپے دیئے اور بغیر کچھ بولے وہاں سے کھسک گیا۔ یاد رہے کہ تعلیم بہت اچھی چیز ہے اور یہ تعلیم ہمیں لاچار اور بے بس زندگی سے بچاتی ہے مطلب تعلیم کر کے ہم نے اچھی جگہ نوکری مل کر ہم آسائشوں اور پرسکون زندگی گزارتے ہیں۔ لیکن اللہ تعالی نے کاروبار میں ایک برکت ڈالی ہے جو کہ نوکری میں نہیں ہے۔ کیوں کہ نوکری میں وقت سے پہلے آپ کی تنخواہ نہیں بڑھتی۔ لیکن کاروبار میں شاید آج آپ کی آمدن کم ہو لیکن سال آنے تک آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ آپ کے آمدن میں کتنے گنا اضافہ ہو سکتا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.