بلوچی نسخہ نے تو کمال ہی کرڈالا جگر ، معدہ ، مثانے کی گرمی ، یرقان ہاتھ پاؤں کی جلن ،

ایک نسخہ جو میری نظر سے گزر ا ۔سوچا آپ کو بھی بتا دیں۔ کہ یہ ایک حکیم کابتایاہوا نسخہ ہے ۔ بلوچستان میں ہر گھر میں استعمال کیا جاتاہے ۔اس کارزلٹ اللہ کے فضل سے سو فیصد یقینی ہے۔ آپ نے صرف اس نسخے کو پندرہ دن استعمال کرناہے۔ پندرہ دن کے بعد جگر ، معدے اور مثانے کی گرمی ، یرقان ، بھو ک نہ لگنا، ہاتھ پاؤں کی جلن، پیشاب کےساتھ منی کے قطروں کا آنا ،

یہ سب کچھ انشاءاللہ! جڑ سے ختم ہوجائےگا۔ نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ معدے کا، مثانے کا اور جگر کی گرمی کا ہوتا ہے۔ اس کے لیے بہت سے نسخے ہیں۔ مگر ان کا رزلٹ سو فیصد نہیں ہے۔ مگر معدے ، مثانے اور جگر کی گرمی کے لیے یہ جو سادہ سا نسخہ ہے اس کا رزلٹ سوفیصد ہے۔ اس نسخہ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ بالکل آسانی سے تیا ر ہوجاتاہے ۔ نسخہ کو بنانے کے لیے آپ کو ایک مٹی کی ہانڈی چاہیے ہوگی۔ جو آپ بازار سے نئی خرید کر لاسکتے ہیں اور یہ سب سے بہترطریقہ ہے۔ اور اس کے بعد آپ نے کرنا کیا ہے؟ تازہ گلا ب کی پتیاں لینی ہیں۔ دو مٹھی بھر دار چینی ثابت آپ نے لینی ہے۔ آپ دارچینی بیس گرام لینی ہے۔ املی تیس گرام لینی ہے۔ آلو بخارا تیس گرام لیناہے۔ چھوٹی الائچی دس گرام لینی ہے ۔ پنیر بوٹی 30 گرام پنیر بوٹی آپ کو کسی بھی پنساری کی دکان سے آسانی سے مل جائے گی تمام اجزاء کو بتائی گئی مقدار کے مطابق ہانڈی میں ڈال دیں اب رات کو اس میں دوگلاس پانی ڈالیں

اور صبح چھان کر پی لیں باقی اجزاء کو اسی طرح ہانڈی میں رہنے دیں صبح ہانڈی میں دوگلاس اور پانی ڈالیں اور شام کے کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے پی لیں اسی طرح پندرہ دن تک اس پانی کو استعمال کریں اس کا ذائقہ آہستہ آہستہ اور اچھا ہوتا جائے گا بندرہ دن تک آپ کے تمام مسائل ٹھیک ہو جائیں گے یہ نسخہ 100 فیصد تسلی شدہ ہے آپ کے پیسے ضائع نہیں جائیں گے نسخے کو ایک بار لازم استعمال کریں۔ معدے مثانہ جگر کی گرمی کے لئیے یہ بہت شاندار نسخہ ہے۔ جو کہ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو بھی ٹھیک کرنے میں معاون ہے۔ آخر میں اتنا ضرور کہوں گا کہ کسی کو اچھی اور میٹھی بات بتانا بھی صدقہ ہے۔ تو اگر آپ سمجھتے ہیں اس نسخہ سے کسی کا بھلا ہو سکتا ہے

Sharing is caring!

Comments are closed.