
دن میں صرف ایک بار استعمال کرلیں ، آج کل ہونےوالا نزلہ،بخار اورکھانسی کا مکمل طورپرخاتمہ
کرونا وائرس کے دوران بہت سے افراد گرمی یا تھکن کے نتیجہ میں عام بخار کا شکا ر ہوجاتے ہیں۔ آجکل بہت بڑی وباء پھیلی ہوئی ہے اس کیوجہ سے بہت سے افراد نزلہ ،زکام ، کھانسی ،بخار میں مبتلا ہورہے ہیں ۔ جیسے ہی کسی کو بخار ہوتا ہے وہ ڈر جاتا ہے کہ کہیں کرونا وائرس تو نہیں ہوگیا ۔ اگر آپ کیساتھ ایسا معاملہ پیش آتا ہے تو ٹیسٹ کروالیں ۔
نہیں تو گھر بیٹھ کر آپ آسانی کیساتھ نزلہ زکام کھانسی کا علاج کرسکتے ہیں۔ اس کے بارے میں آپ کو کچھ چھوٹے گھریلو ٹوٹکے بتانے جارہے ہیں انشاء اللہ اس پر عمل کرنے سے آپ کو گھر سے باہر جانے کی ضرور پیش نہیں آئیگی ۔ بخار کے نتیجہ میں جسم میں پانی کی کمی ہوسکتی ہے ۔ پانی جوس وغیرہ کا زیادہ استعمال کریں اگر آپ کو بخارمیں کمی لانے کیلئے آرام کی ضرورت ہوتی ہے ۔ جسمانی سرگرمیوں کے نتیجہ میں جسمانی درجہ حرارت بڑھنے کا امکا ن ہوجاتا ہے ۔ اس کیلئے زیادہ سے زیادہ آرام کریں پانی کا استعمال کریں ہلکے کپڑے پہنیں اور سونے کے دوران اوڑھنے کیلئے ہلکے کمبل یا بستر کا استعمال کریں اس کے علاوہ بتاتے چلیں آجکل زکام سے بچنا چاہتے ہیں تو
آپ کو پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا ہوگا ۔ نیم گرم پانی کا استعمال کریں اس کے گرارے کیا کریں ۔شہد کے بارے میں آپ نے سنا ہوگا کہ کھانسی کا درد ختم کرنے کیلئے شہد بہترین دوا کے طور پر کام کرتا ہے ا سکے علاوہ اگر آ پ کی کھانسی جراثیموں کے انفیکشن کیوجہ سے ہے تو شہد کے استعمال سے اس کھانسی کی مدت کم ہوجاتی ہے ایک کھانے کا چمچ شہد دوسے تین روز تک لازمی استعما ل کریں اس کے علاوہ شہد نہ صرف جلد کی خشکی کو دور کرتا ہے اسے نرم وملائم بھی بناتا ہے آپ کھانسی کے دوران شہد کا استعما ل کرلیتے ہیں تو آپ کی کھانسی ختم ہوجائیگی ۔کھانسی اور زکام سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نمک میں ملے ہوئے پانی کے گرارے لازمی کیا کریں اس سے گلا صاف ہوگا ۔
کھانسی ختم ہوجائیگی زکام ختم ہوجائیگا یہ بہت عام اور کارآمد نسخہ ہے پانی کے گرارے کرنے سے آپ کے گلے کی سوجن میں کمی واقع ہوجاتی ہے اور آپ کو آرام مل جاتا ہے ایک گلاس گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ نمک شامل کرلیں اس پانی کو پندرہ سیکنڈ تک منہ میں رکھنے کے بعد اس کو باہر نکال دیں یہ عمل باقی بچے ہوئے پانی کیساتھ دھراتے جائیں انشاء اللہ آپ کے گلے کی سوجن خراش ختم ہوجائیگی اور کھانسی زکام سے بچ جائیں گے ۔ ادرک اور پودینےی کا شربت بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔کھانسی کا علاج ادرک اور پودینے کے شربت سے کیا جاتا ہے یہ آپ کے پھیپھڑوں میں موجود بلغم کو صاف کرتا ہے جبکہ پودینہ کھانسی کو روکتا ہے یہ فائدہ مند شربت تیار کرنے کیلئے تین کھانے کے چمچ پسا ہوا ادرک لیں
اور ایک کھانے کا چمچ پودینہ لیکر چار کپ پانی میں شامل کرلیں اس کو اچھی طرح اُبالنے کے بعد چھان لیں ۔ ٹھنڈا کرنے کے بعد ایک کپ میں ڈال لیں آپ اس میں ایک چمچ شہد بھی شامل کرسکتے ہیں کیونکہ شہد میں شفاء ہے ۔اس کوہر چند گھنٹے بعد ایک چمچ پی لیں اسے ایک ہفتہ تک استعمال کرتے رہیں۔