روزانہ اسٹرابیری کے چند دانے خواتین کے وزن، جلد اور بالوں کے مسائل کو کریں کنٹرول

ویسے تو ہر پھل کے ہی بے شمار فوائد ہوتے ہیں اور ہر پھل انسانی جسم اور صحت کے لئے بے حد مفید ہوتا ہے لیکن آج ہم اس پھل کے بارے میں بات کرنے جا رہے ہیں جس کا آج کل موسم بھی ہے اور کھانے میں انتہائی مزیدار ہوتا ہے۔ہم بات کر رہے ہیں اسٹرابیری کی خواتین کے بہت سے امراض میں اسٹرابیری کا استعمال بے حد مفید ہے۔اسٹرابیری ہر سال فروری سے جولائی کے مہینے میں بازاروں میں آتی ہے۔

لال رنگ کا یہ پھل دکھنے میں چھوٹا جبکہ فوائد بے شمار مالک ہے ۔ایک جدید طبی تحقیق کے مطابق اسٹرابیری کا روزانہ استعمال انسانی جسم میں قوت مدافعت بڑھانے اور صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے۔اس پھل میں مختلف وٹامنز، معدنیات اور ںظامِ ہضم کو بہتر بنانے والے فائبر موجود ہتے ہیں جو جلد کی شادابی ،خلیوں اور مدافعاتی نظام کی بہتری کے ساتھ ساتھ دل اور کینسر میں مرض کی شدت کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔۔ اسٹرابیری میں ایک معدنی جزو بورون کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جو خواتین کے جسم میں خاص ہارمونز کی سطح بڑھا دیتا ہے، جس سے یہ پھل نسوانی امراض میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔۔ اسٹرابیری میں وٹامن ایچ (بایوٹن) ہوتا ہے جو بالوں اور ناخنوں کو مضبوط بناتا ہے۔۔ اسٹرابیری وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔۔ اسٹرابیری میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں

جن کی وجہ سے جلد کھنچی رہتی ہے۔ ہم جلد بوڑھے نہیں ہوتے اور ہماری جلد پر جھریاں بھی نہیں پڑتیں۔ اسٹرابیری میں وٹامن اے، سی اور ای ہوتے ہیں جن سے وہ خلیے مضبوط ہو جاتے ہیں جن کے کمزور ہونے کی وجہ سے جلد پر بڑھاپا آجاتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.