گلاب کے پانی میں بس یہ چیز مکس کریں اور۔۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے بتائی رنگ گورا کرنے کی اتنی سستی

خوبصورت دکھنا اور نظر آنا کس کو پسند نہیں ہوتا ہر کسی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ دلکش نظر آیئے۔ یہ ایک قسم کی انسانی نفسیات بھی ہے۔ مگر بیشتر خواتین ایسی ہیں جو گھریلو کاموں میں اتنا مصروف ہوتی ہیں کہ ان کے پاس پارلر جا کر ٹریٹمنٹ کروانے کا وقت ہی نہیں ہوتا۔ چنانچہ ایسی تمام خواتین کے لئے ڈاکٹر بلقیس نے ایک گھریلو ٹپ بتائی ہے جس کو خالص گھر میں موجود اشیاء

سے تیار کیا جاسکتا ہے • ایک پیالی میں ایک بڑا چمچ خُشک دودھ، ایک چوتھائی چمچ تباشیر (جس کو پیسنے کے بعد باریک ململ کے کپڑے سے چھان لیں)، آدھا چمچ مولی کے بیچ (ان کو بھی ململ کے کپڑے کی تین تہہ کرکے چھان لیں) اور پھر ان تمام پاوُڈر میں چند قطرے پانی کے ڈال کر اس کا پیسٹ تیار کرلیں۔• اس کو بنا کر پانچ منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ پھر پانچ منٹ کے لئے چہرے پر لگا رہنے دیں اس کے بعد چہرے پر گلاب کے پانی کا چھڑکاوُ کرکے ہلکے ہاتھوں سے اچھی طرح مساج کریں اور 10 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں بغیر کسی فیش واش یا صابن کا استعمال کیئے البتہ آخر میں کسی معیاری کمپنی کا لوشن استعمال کرسکتے ہیں۔ اس ٹپ کو ہفتے میں ایک دفعہ استعمال کرنا ہے۔ اگر ایک دفعہ بہتر نتیجہ نہ ملے تو دوسرے ہفتے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے استعمال سے آپ کی جلد ترو تازہ اور خوبصورت نظر آنے لگے گی اور پھر لوگ آپ سے آپ کی خوبصورتی کا راز پوچھیں گے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.