وزن بڑھنے کا اصل سبب ذہنی دباو ہے ..!! 60 ہزار افراد پر تحقیق ،ماہرین صحت کا دعوی سامنے آگیا

کھانے پینے میں بے احتیاطی وزن کے بڑھنے کی ایک بڑی وجہ سمجھی جاتی رہی ہے، تاہم ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کام کے دوران ذہنی دباﺅ بھی اس کی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن کی جانب سے 60 ہزار افراد پر کی گئی تحقیق کے مطابق کام کے دوران اچانک ذہنی دباﺅ بڑھنے کے نتیجے میں ملازمین کے کھانے پینے کے معمولات پرفرق پڑتا ہے

اور وہ عموما صحت بخش غذا نہیں لے پاتے جس کی وجہ سے ان کا وزن بڑھنا شروع ہوجاتا.مزید پڑھئیے :: ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین کے درمیان جھگڑوں اورجسمانی تشدد کا نشانہ بننے والے بچوں میں مائیگرین یا آدھے سردرد کی بیماری کے امکانات دوسرے لوگوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتے ہیں۔ آن لائن جریدے ہیڈیک جنرل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق کینیڈا کی یونیورسٹی آف ٹورنٹو سے منسلک ماہرین نے 18 برس سے زائد عمر کے 23 ہزار افراد کے روزمرہ معمولات اوران کی بیماریوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ان میں 12 ہزار638 خواتین اور10 ہزار 358 مرد شامل تھے۔ ماہرین نے ان تمام افراد کی بیماریوں کا ان کی عمر، معاشی حالت، انہیں درپیش ذہنی تنا و بے چینی اور بچپن میں جسمانی تشدد کے ریکارڈ سے موازنہ کیا۔ تحقیق کے دوران انکشاف ہوا کہ ایسے مرد جنہیں بچپن میں والدین کے جھگڑوں کا سامنا رہا ان میں دیگرلوگوں کے مقابلے میں مائیگرین کا مرض 3 گنا سے بھی زیادہ جب کہ خواتین میں 3 گنا سے کچھ کم دیکھا گیا۔ تحقیقی رہورٹ کی مصنف ڈاکٹرسارا برینن اسٹوہل کا کہنا ہے کہ تحقیق کے دوران انہوں نے لوگوں میں انفرادی طورپرتشدد کی کئی ایسی اقسام دیکھی جن کا انہوں نے بچپن میں سامنا کیا تھا۔ ان تمام اقسام کے جسمانی اورذہنی تشدد سے مائگرین کے امکانات بڑھتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.