10منٹ کی دوڑ کے ذہنی صحت پر موثر اثرات مرتب ہوتے ہیں

یونیورسٹی آف سوکوبا کے محققین کی ایک ٹیم کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صرف 10 منٹ کی دوڑ سے انسانی دماغ پر موثر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق محققین کی اس تحقیق میں بتایاکہ10 منٹ کی دوڑ سے انسان کے موڈ اور انتظامی افعال کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے دماغی حصے کو کام کرنے میں کافی مدد ملتی ہے

۔اس بات کے واضح ثبوت موجود ہیں کہ دوڑ کے بہت سے فوائد ہیں، جیسے کہ موڈ کو بہتر بنانے کی صلاحیت، لیکن اس سے پہلے مطالعات میں اکثر سائیکل چلانے کو ہی ورزش کی ایک شکل سمجھا جاتا تھا تاہم دوڑ لگانا ہمیشہ سے ہی انسانی صحت میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔انسانی دوڑ کی منفرد شکل اور کارکردگی اور انسانوں کی ارتقائی کامیابی کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔اس حقیقت کے باوجود، محققین نے اب تک دماغ کے مختلف حصوں پر دوڑنے کے اثرات کو قریب سے نہیں دیکھا تھا جو کہ انسان کے موڈ اور انتظامی افعال کو کنٹرول کرتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *