تمام تعلیمی ادارے احتجاجاً کل سےبند کرنے کا اعلان،مزید جانیں

تمام تعلیمی ادارے احتجاجاً کل سےبند کرنے کا اعلان،مزید جانیں

وفاق میں تمام تعلیمی ادارے بطور احتجاج کل سے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لوکل گورنمنٹ آڑڈیننس کے تحت تعلیمی اداروں کو میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کیخلاف فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے احتجاج کے طور پر کل سے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق چیئرمین فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ حکومت نے آرڈننس کے ذریعے تمام تعلیمی اداروں کو بلدیاتی ادارے کے میئر کے ماتحت کر دیا ہے، اندیشہ ہے کہ ملازمین کی سول گورنمنٹ کا اسٹیٹس ختم کردیا جائے گا اور ادارے پرائیویٹ ہو سکتے ہیں، تعلیمی اداروں میں سیاسی دخل اندازی کا خدشہ ہے، کل سے بچوں کو نہیں پڑھائیں گے، اساتذہ و غیر تدریسی عملہ اداروں میں احتجاج کریں گے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.