”رنگ گورابال لمبےاور وزن کم کرنے کے لیے“

جن لوگوں کی زندگی میں بھاگ دوڑ یا چلنا پھرنا کم ہے وہ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے صبح یا شام 40 منٹ تیز قدموں سے واک کرنے کی عادت اپنا سکتے ہیں۔ تیز قدموں سے چلنا شروع کے دو ہفتوں میں ہی نتائج سامنے لے آتا ہے۔ دفتر میں اپنا کام کسی آفس بوائے سے کروانے کی بجائےخود کرنے کو ترجیح دیجیے تاکہ زندگی میں حرکت پیدا ہو۔ یاد رکھیے، آج تک کی گئی ہر تحقیق یہی بتاتی ہے کہ مسلسل بیٹھے رہنا زندگی کو کم کرتا ہے اور اس بارے میں اب تک کوئی دوسری رائے سامنے نہیں آئی۔

چینی کے مضر اثرات پر بہت تحقیق ہوچکی ہے۔ اسے بھی موٹاپے کی ایک سب سے بڑی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔ چینی میں پائے جانے والے گلوکوز اور فرکٹوز بنیادی طور پہ سادہ کاربوہائڈریٹس ہیں۔ ان کی زیادتی سے بہت جلد چربی بننا شروع ہو جاتی ہے۔ اس کے بجائے گڑُ کا استعمال کیجیے یا ہوسکے تو چینی کا استعمال بالکل ہی ختم کر دیجیے۔

پروٹین ہماری غذا کا اہم جزو ہے اور اس کے بہت سے فائدوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ یہ آسانی سے جان نہ چھوڑنے والی چربی کو آہستہ آہستہ گھٹا دیتی ہے۔ پروٹین سے پیٹ بھرے ہونے کا احساس بھی ہوتا ہے اور باربار کھانا نہیں کھانا پڑتا۔ دہی، انڈہ، پنیر اور سفید گوشت (مرغی اور مچھلی) پروٹین کے لیے بہترین غذائیں ہیں۔

سبز چائے کے فوائد آئے دن دریافت ہوتے رہتے ہیں۔ یہ چربی کو ختم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس کے اجزا ہاضمے کو تیز کرتے ہیں اور جسم کے اندر کی چکنائیاں تیزی سے گھلاتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق اگر سبز چائے استعمال کرکے ورزش کی جائے تو اس کا دوہرا فائدہ ہوگا۔

ریشے یا فائبر کو اپنی روزانہ خوراک میں شامل کیجیے۔ یہ نظامِ ہاضمہ کو اچھا کرتا ہے۔ غذا کو جسم کا جزو بناتا ہے۔ کولیسٹرول گھٹاتا ہے اور بدن میں چربی کی افزائش روکتا ہے۔ فائبر (whole grain) جیسے چکی میں پسے ہوئے آٹے یا دوسری خام خوراکوں میں پایا جاتا ہے۔ دلیہبھی ایک طرح کا فائبر ہے اس لیے اس کا استعمال سب سے بہتر ہے۔

چینی اور جاپانی تہذیبوں میں صدیوں سے گرم پانی پینا ایک معمول ہے۔ گرم پانی خون کی رگوں کو صاف کرتا ہے اور زہریلے یا نقصان دہ مواد کو بدن سے نکال دیتا ہے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ گرم پانی جسم میں پائی جانے والی چربی کو گھلانے میں بہت مدد کرتا ہے۔ اس عمل کو جاری رکھنے سے ڈرامائی اثرات دیکھے جا سکتے ہیں

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.