اچھے اور گ ھ ٹ یا انسان کی پہچان کرنی ہو تو بہت ہی آسان طریقہ ہے کہ آپ صرف یہ کریں۔؟جوجیسا ہوگا وہ خود بخود سامنے آجائے گا

باربار پیشاب آنا متعدد لوگوں کا ایک عام مسئلہ بن چکا ہے دراصل بار بار پیشاب آنے کی اصل وجہ مثانے کی کمزوری ہوتی ہے دوسری وجوہات بھی ہوسکتی ہیں موسم سرما میں حاجت زیادہ ہوتی ہے جوانوں کو پھر بھی اتنا محسوس نہیں ہوتا مگر بڑی عمر کے افراد کے لئے یہ مسئلہ وبال جان بن جاتا ہے گھٹنوں کے مریضوں کے لئے تو یہ صورتحال اور بھی زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے ۔اس قدرتی نسخہ سے آپ کے مثانے کی مزوری دورہو گی جس سے آپ کو بار بار بیت الخلا نہیں جانا پڑے گا مثانے کی کمزوری کے اسباب کیا ہیں ان اسباب میں سے ایک یہ ہے کہ حاجت کی صورت میں بیت الخلا نہ جانا۔

بلکہ برداشت کی حد تک روکے رکھنا سرد تاثیر کی غذائیں بکثرت استعمال کرنا نکوٹین اور کیفین کے حامل مشروبات جیسے چائے کافی سگریٹ کولڈ ڈرنکس وغیرہ کا زیادہ استعمال کرنا مثانے کے پٹھے کمزور ہونا اور میٹابولزم کی خرابی کے ساتھ ساتھ دائمی قبض ہونا بھی اس مرض کا باعث بن سکتا ہے مثانے کی کمزوری میں مبتلا افراد کو سب سے پہلے چائے کافی سگریٹ کولڈ ڈرنکس اور سفید چینی کا استعمال حتی المقدور کم کردینا چاہئے زیادہ تر مشاہدے میں آیا ہے کہ تیز پتی اور تیز میٹھے والی چائے سے بھی مثانے کی کمزوری کے مسائل پیدا ہوتے ہیں پیشاب کے ساتھ سفید قطرے آنا۔

دراصل مثانے کی کمزوری کی وجہ سے ہی ہوتا ہے اور کچھ افراد تو ایسے بھی ہوتے ہیں جن سے پیشاب کنٹرول ہی نہیں ہوپاتا اسی طرح سفید پانی کا پیشاب کے ساتھ آنا کسی اندرونی زخم کا پیپ ہوسکتا ہے یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ گردوں کی تکلیف کے باعث آتا ہو جس کے وجہ سے گردوں کی چربی پگھل کر پیشاب میں آرہی ہو اس کے علاوہ بعض حکماء اسے جریان بھی کہتے ہیں جو گرم غذاؤں کی کثرت کی وجہ سے پیشاب کے ساتھ مادہ منویہ کاخروج ہے لیکن اس کی علامت یہ ہے کہ یہ شدید جلن پیدا کرتے ہوئے پیشاب کےبعد چند قطروں کی صورت میں خارج ہوتا ہے۔

اس کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن جن لوگوں کا مثانہ کمزور ہو وہ یہ نسخہ ضرور آزمائیں۔کوئی بھی نسخہ استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرلیا کریں کہ آپ کا جسم اس نسخہ کو استعمال کرنے کے قابل ہے بھی یا نہیں ۔اس بہترین قدرتی نسخے کو تیار کرنے کے لئے جن اجزاء کی ضرورت ہے وہ یہ ہیں۔اس نسخہ میں تین چیزیں استعمال ہوں گی۔اجوائن ،گڑ ،اور کالے تل۔سب سے پہلے آپ شیشے یا پلاسٹک کی ایک صاف پیالی لیجئے اور اس میں ایک چمچ کالے تل ڈال دیجئے کالے تلوں کی تاثیر گرم ہوتی ہے اور یہ بار بار پیشاب آنے کا بہترین علاج ہیں یہ مثانے کی کمزوری دور کرکے اسے مضبوط بنائیں گے یہ پروٹین اور دیگر معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں ۔ اس کی قیمت بہت زیادہ نہیں ہے ۔اب ان میں ایک چمچ اجوائن شامل کریں۔

یہ نہ صرف کھانوں کی لذت کو بڑھاتی ہے بلکہ بہت سے امراض میں دوا کے طور پر بھی استعمال ہوتی ہے اجوائن بھی بار بار پیشاب آنے کے مسئلے کا بہترین علاج ہے اور اس کے ساتھ ساتھ معدے اور پیٹ کے امراض میں بھی نہایت مفید ہے دونوں چیزیں یکجا کرنے کے بعد ایک چمچ پسا ہوا گڑ شامل کرلیں یاد رکھیں کہ آپ نے گڑ کو گرائینڈ نہیں کرنا یعنی پاؤڈر نہیں بنانا بلکہ اسے پیسنا ہے گڑ میں قدرتی اجزاء کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ گرائینڈ کرنے سے ضائع ہوسکتی ہے اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے پہلے دور میں چینی کی نسبت گڑ زیادہ استعمال ہوتا تھا اس کے استعمال سے مثانے میں موجود ہر قسم کی رکاوٹ دور ہوجاتی ہے کمزوری کا خاتمہ ہوتا ہے بار بار پیشاب آنے کو روکتا ہے اس کے استعمال سے انشاء اللہ مثانہ بہت مضبوط ہوجائے گا۔روزانہ رات کو سونے سے قبل اس مکسچر کا آدھا چمچ پانی کے ساتھ کھا لیں اس کے بعد آپ نے کچھ کھانا پینا نہیں ہے بار بار پیشاب آنے سے پریشان مردو خواتین اس نسخے کو ایک ہفتے تک استعمال کریں انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *