انسان کو اللہ تعالیٰ رزق کس کے وسیلے عطا فرماتا ہے ؟

مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی نے کہا ہے کہ اسلام میں ضعیف، کمزور اور معمر افراد انتہائی قابل احترام ہیں۔ ان طبقات کا نہ صرف احترام کیا جائے بلکہ ان پر رحم کھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ متعدد احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ کمزور طبقات کی موجودگی امت کیلئے رحمت کا باعث ہے۔ ایک حدیث میں بیان کیا گیا کہ تمہیں رزق کمزوروں کی وجہ سے ہی ملتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ کمزور افراد میں بچوں کا بھی شمار ہوتا ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بچوں پر شفقت اور رحم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

فتح مکہ کے موقع پر صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے بزرگ والد کو آپ ؐ کی بیعت کرنے لے کر آئے تھے۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بزرگ کو کیوں تکلیف دی ۔، میں خود ہی ان کے پاس چلا جاتا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سعودی محکمہ شہری امور نے ۔مملکت کے طول وعرض میں سعودی مرد شہریوں کی غیر ملکی بیگمات اور بیوائوں کی جانب سے مملکت کی شہریت کے لئے درخواستیں وصول کرنے کا کام چار برس کے تعطل کے بعد دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ چھ رکنی کمیٹی ان درخواستوں کا جائزہ لے گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق درخواست پر غور کے لئے اس کا 17 پوائنٹس حاصل کرنا لازمی ہے۔
پوائنٹس کا تعین جائے پیدائش، تعلیمی قابلیت اور مملکت میں قیام کی مدت کی روشنی میں کیا جائے گا۔شہریت دینے سے متعلق نظام کے آرٹیکل 16 میں سعودی مرد شہریوں کی غیر ملکی بیگمات اور بیواوں کو مملکت کی شہریت دینے سے متعلق شرائط بیان کرتا ہے۔محکمہ شہری امور نے بیرون ملک ملازمت، تعلیم اور علاج کی غرض سے مقیم سعودی شہریوں کے لئے نئی سروس کا اعلان کیا ہے.

جسے بروئے کار لا کر شہری اپنے قومی شناختی کارڈز کی تجدید کروا سکتے ہیں۔تاہم بیرون ملک میں مقیم اس سہولت سے استفادہ کرنے والے سعودی شہریوں کو چند شرائط پوری کرنا ہو گی۔بیرون ملک مقیم سعودی شہری شناختی کارڈ کی تجدید کے لئے مطلوبہ فارم پر کریں گے۔ ان کی تصاویر اور فنگر پرنٹس محکمہ شہری امور کے کمپیوٹر سسٹم میں موجود ہونے چاہئیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *