بالوں کا گر نا اور گنجے پن کا مکمل علاج کر یں

بالوں کا گرنا آپ کے سر کے گنجا ہونے کے علاوہ باقی جسم کے بالوں والے حصّوں کے بالوں سے محروم ہو جانے پر بھی مشتمل ہو سکتا ہے۔ بال گرنے کی وجوہات ایک موروثی خواص اور کسی ہارمونی تبدیلی، کسی اور بیماری کا شکار ہونے اور اس کے طِبّی علاج کے کسی ذیلی اثر پر بھی مشتمل ہو سکتی ہیں گو بال گرنے کی شکائت ہر کسی میں پیدا ہوسکتی ہے لیکن عام طور پر مرد اس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔گنجے پن کی اصطلاح عام طور پر کھوپڑی کے بال گرنے کی حالت کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ کسی خاص عمر میں موروثی طور پر بالوں کا گرنا گنجے پن کی وجوہات میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔

بعض لوگ اپنے سر کے بالوں کے گرنے پر کسی تشویش میں مبتلاء نہیں ہوتے اور اپنے سر کو قدرتی طور پر گنجا ہونے دیتے ہیں اور اس کا کوئی علاج کرنے یا اپنے گنجے سر کو چھپا کر رکھنے کی کوئی تدبیر نہیں کرتے۔ جبکہ بعض لوگوں کے لیے یہ بڑی تشویش کا باعث ہوتا ہے اور وہ اسے اپنے بال بنانے کے سٹائل، یا کسی وگ، ٹوپی یا پگڑی سے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اور کچھ لوگ تو اپنی اس کمی کے تدارک کے لیے ہر طرح کے علاج کو آزمانے پر آمادہ رہتے ہیں۔ بال گرنے کا علاج کرنے سے پہلے بال گرنے کی وجوہات کو جاننا ضروری ہے۔ ہر شخص کے روزانہ 100 سر کے بال گرنا کسی طور بھی قابلِ تشویش بات نہیں ہوتی کیونکہ اس سے سر پر موجود بالوں کے گھنے پن میں کوئی خاص فرق نہیں پڑتا اور ان کی جگہ نئے بال بھی اگتے رہتے ہیں۔

گنج پن دور کرنے کے لیے کھوپرے کے تیل میں آٹا ملا کر پیسٹ بنالیں اور اسے روز رات کو سونے سے پہلے سر پر اچھی طرح لگائیں اور سر پر کوئی کپڑا یا شاور کیپ لگا کر سوجائیں۔ صبح کسی اچھے شیمپو سے بال دھو لیں۔ یہ عمل 6 ماہ سے ایک سال تک جاری رکھنے پر نہ صرف گنج پن دور ہوجائے گا بلکہ بال بھی چمک دار اور مضبوط ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ سر میں پیاز کا رس لگانے کے ایک سے دو گھنٹے بعد صاف پانی سے سر دھو لینا چاہیے اور اگر شیمپو کی ضرورت محسوس ہو تو کم مقدار میں عام شیمپو استعمال کیا جائے کیونکہ شیمپو کا زیادہ استعمال بھی پیاز کے رس سے حاصل ہونے والے فائدے کو ختم کرسکتا ہے۔

گھیکوار (ایلو ویرا): جلد کی شادابی اور تازگی کے لیے گھیکوار کا استعمال عام تجویز کیا جاتا ہے لیکن اگر آپ بالوں کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو گھیکوار سے نکلنے والا سبز اور گاڑھا رس بھی آپ کو بہت فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ سبز چائے: 6 ماہ سے ایک سال تک روزانہ صبح و شام ایک ایک کپ سبز چائے پی جائے تو اس سے نہ صرف عمومی صحت اچھی رہتی ہے اور موٹاپا کم ہوتا ہے بلکہ ساتھ ہی ساتھ بال بھی بہتر ہوتے ہیں اور گنج پن میں کمی آتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *