”میں ہر مشکل میں یہ عمل کرتاہوں دولت رزق مل جاتا ہے ۔“

انسان کی زندگی میں کئی دفعہ ایسے مسائل آجاتے ہیں جو اس انسان کو اس جگہ پر پہنچا دیتے ہیں جہاں سے اسے آگے کچھ نظر نہیں آتا اور بعض اوقات حالات کی مجبوری کی وجہ سے انسان کئی دفعہ غلط راستے اختیار کرلیتا ہے لیکن جب بھی آپ کو کوئی ایسا مسئلہ کوئی اس طرح کے مسائل درپیش ہیں تو یہ عمل کرنے سے آپ کو اللہ پاک بہترین راستہ دکھا دیں گے اور اللہ پاک اپنے فضل و کرم سے چاہے آپ کو محتاجی کا سامنا ہے غربت کا سامنا ہے فاقے ہیں تو انشاء اللہ اس عمل کے کرنے سے آپ کے وہ بھی دور ہوجائیں گے اور اللہ پاک اس انسان کے لئے راستے کھول دیتا ہے جو اللہ کے راستے پر چلتا ہے اور اسے وہاں سے دیتا ہے جہاں اس کا گمان بھی نہیں ہوتا اور جو اللہ پر بھروسہ کرے اللہ اس کے لئے کافی ہوجاتا ہے اس کی ضروریات اس کے کاموں کا خود کفیل بن جاتا ہے اور خود سنوار دیتا ہے وہ اللہ کہتا ہے کہ کوئی میرا ہو کر دیکھے میں اس کے لئے راستے بنا دیتا ہوں اس لئے یہ جو عمل بتایا جارہا ہے

یہ آپ کو ہر قسم کے ڈر خوف سے نکال دے گا اور آپ کی جو مشکلیں ہیں وہ ختم ہوجائیں گی آپ اپنی مشکل کا ذکر کسی سے مت کرو ورنہ آپ پچھتاؤ گے جب بھی آپ کو کوئی مشکل پیش آئے جائے نماز پچھا کر اللہ سے باتیں کیجئے عاجزی سے انشاء اللہ اللہ پاک آپ کی مشکلات ختم کردے گا جب بھی آپ کو کوئی مشکل پیش آئے تو باوضو ہو کر دو رکعت نماز نفل ادا کیا کریں اور نفل حاجت کے پڑھا کریں انشاء اللہ اللہ پاک آپ کی مشکلات آسان کر دے گا ۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *