گھر کے مختلف حصوں میں کالی مرچ چھڑک دیں

کالی مرچوں کو ہم کھانا ذائقہ دار بنانے کے لیے تو استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اب ماہرین نے ان کے کچھ ایسے استعمالات بتا دیئے ہیں جو آپ نے کبھی سوچے بھی نہ ہوں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے۔ کہ کالی مرچیں گھر سے کیڑے اور زہریلے حشرات کو بھگانے کے لیے بہترین چیز ہیں۔

اس کے لیے اپنے گھر میں جابجا کالی مرچ ڈال دیں۔ جس کی وجہ سے گھر میں چوہے چیونٹیاں زہریلے حشرات اور دیگر کیڑے مکوڑے آپ کے گھرمیں داخل ہونے کی جرات نہیں کریں گے۔ اس کے علاوہ اگر آپ نے صحن میں درخت لگا رکھے ہیں۔ اور ان کے تنے کھائے جا رہے ہیں تو ان پر زہریلی سپرے کرنے کی بجائے کالی مرچوں میں تھوڑا سا آٹا ملائیں۔

اور اس آمیزے کو درختوں کے تنوں کے اردگرد چھڑک دیں۔ اس سے تنوں کو کھانے والے جرثوموں سے آپ کو نجات مل جائے گی۔ اور آپ کے درخت صحت مند رہیں گے۔ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تا کہ دوسرے لوگ بھی اس سے فائدہ اُٹھا سکیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *