سونف کے کرشمے بغیر کسی ورزش اور

پیٹ کی سائیڈ پرچربی ہاتھ میں آنے لگے۔ پیٹ کچھ بڑامحسوس ہونےلگے۔ کولہوں پربوجھ پڑھنے لگے۔ یا کندھوں کے پیچے گوشت چڑھا ہوا ہوتو سمجھ لیں کہ خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ موٹاپے کی وجہ سے اکثرخواتین کومعدے کی تزابیت جلن گیس اور قبض کا مسئلہ درپیش رہتا ہے ۔ یہ پانی ان تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے بہترین ہے۔ سونف کے قہوے سے موٹاپے کا علاج دوگلاس پانی میں ایک کھانے کا چمچ سونف ڈال کر اتنا ابالیں کہ پانی ایک گلاس رہ جائے۔ پھردس منٹ کے لئے اس پانی کو ڈھکن سے ڈھانپ لیں۔ اس کے بعد چھان کر آدھا چائے کا شہد شامل کرکے اچھی طرح مکس کر کے نہارمنہ یہ پانی پی لیں۔

یہ عمل مسلسل چار ہفتوں تک کرنے سے پیٹ کی اضافہ چربی اوروزن حیرت انگیز حد تک کم ہو جائے گا۔ دمہ سے ہمیشہ کے لئے سکون دمہ داراصل سانس کی تنگی کے دورےہیں۔جس میں مریض کو سان لینے میں پریشانی اور دقت پیش آتی ہے۔ خصوصا سردیوں میں رات کے وقت یہ مڑض لاحق ہوتاہے۔ یہ نسخہ اس بیماری کا بہترین علاج ہے۔ آدھا پانی میں ایک تولہ سونف ڈال ابالیں۔ جب پانی آدھا رہ جائے تو اسے چھان کر آدھا چمچ شہد ڈال نیم گرم دن میں دو بارپئیں۔ خصوصا سردیوں میں ایک ہفتہ استعمال کرنے سے رات کے وقت ہونے والی کھانسی اوردمے کے اٹیک سے بچاجاسکتاہے۔ حیض کی بے قاعدگی حیض کی بے قاعدگی کا مرض داراصل ہارمونز کی خرابی سے لاحق ہوتاہے۔

کیونکہ جیسے ہی بچہ دانی ٹھیک سے کام کرنا بندکرتی ہے۔
تو ماہواری میں خرابی شروع ہو جاتی ہے۔ یہ نسخہ اس مرض کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے۔ ڈیڑھ کپ پانی میں سات گرام سونف اور آدھا کھانے کا چمچ گڑشامل کر کے ابالیں۔ جب پانی ایک کپ رہ جائے تو اس نیم گرم پانی کو صبح شام ایک کپ پئیں۔ یہ عمل دوہفتوں تک کرنے سے حیض کی بے قاعدگی ختم ہو جائے گی۔ اگر موٹاپا بہت زیادہ ہو تو حیض کی بے قاعدگی ہونا لازمی بات ہے اس لئے وزن کم کرنا اچھی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔

گردے میں پتھری سے بچاجائے۔ گردے کا درد ورم اور پتھری کے بننے کی وجہ دراصل پانی کم پینا ہے۔ کم پانی پینے کے باعث جسم میں موجود نمک، منرلزاوردوسرےکیمیائی مادے اکھٹے ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ چپک جاتے ہیں۔ اور پتھری کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔ تین کپ پانی میں ڈیڑھ کھانے کا چمچ سونف شامل کر کے اتنا ابالیں کہ پانی ایک کپ رہ جائے۔ یہ قہوے روزانہ شام چاربجے پیئں۔

اس کے مسلسل پانچ ہفتوں کے استعمال سے پتھری پیشاب کے زریعے خارج ہو جائے گی۔
اگردردگردہ شروع ہوتوفورا اس قہوے کے پینے سے چند منٹوں میں تکلیف ختم ہوجائے گی۔ کمزور گرتے بال۔ بالوں کے گرنے اور ٹوٹنےکی اصل وجہ بالوں میں فنگس،سکری اور خشکی کا ہونا ہے۔ ان کی وجہ سے بال کمزور ہوکرٹوٹنے لگ جاتے ہیں۔ اس نسخے کے استعمال سے آپ اپنے بالوں کو مضبوط اورچمکداربناسکتے ہیں۔ ایک لیڑپانی میں مٹھی بھرا مرودکے پتے، تین کھانے کے چمچ سونف شامل کرکے ابالیں۔ اتنا ابالیں کے امرود کے پتے، اپنا رنگ چھوڑدیں۔ نیم گرم ہونے پر اس سے اپنا سر دھولیں۔

ہفتے میں دوبار استعمال کرنے سے بالوں کا گرنا،ٹوٹنا اورکمزور ہونا بندہوجائےگاساتھ میں بال چمکداراورمضبوظ ہوجائیں گے۔ سونف کازیادہ استعمال آپ کو بیمارکرسکتاہے۔ سونف کا استعمال نہارمنہ، دوپہرکے کھانے میں یا شام چاربجے تک ہی کریں کیونکہ کھانے میں اس کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے حاملہ خواتین سونف کا ہرگز استعمال نہ کریں۔ دوسال سے کم عمربچوں کو کبھی بھی سونف کا استعمال نہ کروائیں۔

مرگی کے مریض بھی اس کی چائے اور کھانے میں ہرگز استعمال نہ کریں۔
سونف یا اس کی پتیاں زیادہ مقدار استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے نشہ ہوسکتاہے۔ جس طرح یہ دیگر امراض کا علاج ہے بالکل اس طرح گرم تاثیر کی وجہ سے خواتین کے لئے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ ہاتھوں کا روکھا پن۔ اکثر خواتین ہاتھوں کی دیکھ بھال کرنے کے باوجود بھی ان کے ہاتھ روکھے اوربےجانلگتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ صابن سرف کا استعمال کرتے ہیں جن میں موجود کیمیکلز آپ کے ہاتھوں کو روکھے کردیتے ہیں۔

ہاتھوں کی نرمی ملائمی کو برقراررکھنے کے لئے یہ نسخہ بے حد مفید ہے۔ تین کھانے کے چمچ زیتون کا تیل دوکھانے کے چمچ چینی کسی برتن میں ڈال کر دونوں چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ اب اس مکسچر کو شیشی میں محفوظ کر لیں۔ اب کپڑے دھونے کے بعد یا کچن کے کام سے فارغ ہوکراس تیل کو ہاتھوں پر لگاکر مساج کریں۔اس کے استعمال سے ایسا رزلٹ ملے گا کہ آپ باقی سب ہینڈ کئیرپراڈکٹس بھول جائیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *