اپنے کچن میں سے یہ چیزیں نکال دیں پھر کما ل ہوگا دونوں ہاتھوں سے دولت اکٹھی کرتے کرتے تھک جائینگے

بہت سے لوگوں کو شکایت ہوتی ہے کہ دن رات محنت کرنے کے باوجود بھی پیسوں کی بچت نہیں کرپاتے جو بھی کماتے ہیں ادھر ادھر لگ جاتا ہے گھر میں پیسہ نہیں بچتا سب پوچھتے ہیں کہ اتنا کماتے ہو کہاں جاتا ہے لیکن اس کے پیچھے کچھ ایسی غلطیاں ہوتی ہیں جن کے بارے میں پتا نہیں ہوتا اور سارا پیسہ پانی کی طرح بہہ جاتا ہے ۔ پیسے میں برکت نہیں ہوتی کھانے میں برکت نہیں ہوتی گھر میں برکت نہیں ہوتی ۔ ایسی ہی کچھ غلطیاں جو خواتین اکثر گھر میں کرتی ہیں ۔ ان غلطیوں پر قابو پاکر آپ بھی اپنے گھر میں برکت لاسکتے ہیں خوشحالی لاسکتے ہیں وہ غلطیاں کون کونسی ہیں ۔

پہلی چیز آپ کے کچن میں دودھ پڑا ہے تو اس کو کھلا مت چھوڑیں بلکہ اس کے اوپر ڈھکن دے کر رکھیں چاہے جالی والا ڈھکن کیوں نہ ہو ۔ دوسری ایک اہم چیز جو بہت کم لوگوں کو پتہ ہے ۔وہ یہ ہے کہ کبھی کچن میں اپنے جوتے لیکر نہ جائیں۔ ایک فیصد وہ لوگ ہونگے جو جوتے نہیں لیکر جاتے ہیں زیادہ تر لوگ کچن میں جوتے لیکر چلے جاتے ہیں۔ وہی جوتے ناپاک ہوتے ہیں ان میں اکثر گند لگ جاتا ہے باہر چلتے ہوئے یا واش روم میں جاتے ہوئے آپ کے کچن میں رزق موجود ہوتا ہے اگر آپ ناپاک چیز لیکر جائیں تو رز ق میں برکت نہیں ہوگی ۔ ہمیشہ کوشش کریں کچن میں جاتے وقت جوتے باہر اتار دیں۔ کیونکہ اگر آپ جوتے کچن میں لیکر جائیں گے تو اس سے گھر میں بے برکتی ہوگی ۔ رزق میں برکت نہیں ہوگی ۔ تیسری چیز آپ کے کچن میں مکڑی کے جالے لگے ہوئے ہیں تو آج ہی فوراً صاف کردیں ۔

مکڑی کے جالے آپ کے رزق میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔ اپنے کچن میں کوڑا اکٹھا نہ ہونے دیں جتنی جلدی ہوسکے باہر پھینک دیں۔ کچن کو صاف ستھرا رکھیں۔ عورتوں کو چاہیے کہ پردے میں رہ کر کھانا پکایا کریں۔ اگر جوائنٹ فیملی سسٹم ہے تو پھر پردہ ضروری ہے ۔ نہیں تو کم ازکم سر پر دوپٹہ لازمی ہونا چاہیے ۔ جب بھی خواتین کھانا بنائیں روٹی بنائیں تو سرپر دوپٹہ لازمی اوڑھ لیں ۔ اس سے بھی گھر میں بہت زیادہ برکت اور دولت آئیگی ۔ سب سے آخری اور اہم چیز جو کچن میں موجود ہے وہ دسترخوان ہے اکثر گھروں میں دیکھا گیا ہے کہ کھانا کھانے کے بعد دسترخوان کو اول تو دسترخوان استعمال نہیں کرتے اگر کرتے ہیں تو اس کو کھانا کھانے کے بعد ویسے ہی لپیٹ کر رکھ دیتے ہیں جس سے گھر میں بے برکتی ہوتی ہے ۔ اسی لیے کھانا کھانے کے بعد دسترخوان کو فوراً کپڑے کے ساتھ صاف کرکے لپیٹ کر اس کو رکھا جائے ۔ ایسا کرنے سے گھر میں ہمیشہ پیسہ اور دولت بڑھے گی ۔ رزق میں برکت ہوگی اور خود نہیں پتا ہوگا کہ کہاں کہاں سے دولت ملے گی ۔ یہ کچھ اصول تھے گھر میں زندگی گزارنے کیلئے جو آپ کو بتائے آپ ان پر عمل کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *