سولہ چیزیں جو آپ کو بالوں سے محروم کرسکتی ہیں

یہ بات ٹھیک ہے کہ خواتین کے مقابلے میں مردوں میں بالوں سے محرومی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں تاہم خواتین میں بالوں کا گرنا عام ہوتا ہے اور ان کے لئے بھی یہ امر مایوس کن ہوتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ بالوں کے گرنے یا گنجا پن اکثر آپ کی اپنی عام عادتوں کا نتیجہ ہوتا ہے۔ان میں پروٹین کی کمی یا وٹامن کی زیادتی سے لے کر متعدد چیزیں شامل ہوسکتی ہیں اس تحریر میں آپ کو ایسی ہی چیزوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے جن کا آپ علاج کر کے اپنے بالوں جیسی قیمتی نعمت کاتحفظ کرسکتے ہیں ۔ہارمونز کے مسائل: جب خواتین ہارمونز کے مسائل کا شکار ہوجاتی ہیں تو انہیں بالوں کے گرنے کا خطرہ ہوسکتا ہے ، عام طور پر اس سے کیل ، مہاسے اور چہرے پر بال اگنے جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں اس مسئلے سے نجات کے لئے قریبی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ جگمگاتے بالوں کے حصول میں مدد دینے و الے آسان طریقے۔جینز میں شامل ہونا: بالوں کے رنگوں کی اکثر جیر جینز بالوں کے گرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں

اس کی متعدد جینیاتی وجوہات ہوسکتی ہیں تا ہم خواتین کے مقابلے میں مردوں میں اس سے گنجے پن کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں ۔آپ جو غذا کھاتے ہیں اس سے بھی بالوں کی صحت پر بہت اثر پڑتا ہے بالوں کو نشو نما کے لئے بہت زیادہ توانائی اور غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے بالوں کے غدودوں کے خلیات جسم کے کسی بھی حصے کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بنتے ہیں تو یہ ضروری ہے کہ متوازن اور صحت بخش غذا استعمال کی جائے غذا میں کچھ اجزاء جیسے وٹامن بی زنک اور آئرن کی کمی بالوں کے اگنے کے سائیکل کو متاثر کر کے وقت سے قبل گنجے پن کا شکار کر سکتی ہے ۔پیٹ یا ٹوپی کا استعمال: بالوں کو کور کرنے کے لئے ٹوپی یا ہیٹ بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں جو کہ سر کو سورج کی روشنی اور ماحولیاتی عناصر سے تحفظ فراہم کرتے ہیں تا ہم ماہرین کے مطابق ٹو پیاں بار بار سر کے مخصوص حصے کو رگڑ تی ہیں خصوصا اگرانہیں مسلسل پہنا جائے ۔

ایسا ہونے پر بالوں کے غدود ورم کا شکار ہونے لگتے ہیں اور ان کے تیزی سے گرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔جسمانی تناؤ: کسی بھی قسم کی جسمانی سرجری ،گاڑی کا حادثہ یا شدید بیماری یہاں تک کہ فلو بھی عارضی طور پر بالوں سے محرومی کا باعث ہوسکتا ہے اگر آپ پر تناؤ حالات سے گزر رہے ہوں تو اس سے بالوں کی نشو و نما متاثر ہوتی ہے اور ان کے گرنے کی شرح بڑھ جاتی ہے بالوں کے گرنے کی یہ شرح عام طور پر پانچ یا چھ ماہ نوٹس میں آئی ہے۔ بہت زیادہ وٹامن اے کا استعمال: اس کا بہت زیادہ استعمال بھی بالوں کے گرنے کی رفتار کو بڑھا دیتا ہے ایک تحقیق کے مطابق وٹامن اے سے بھر پور سپلیمنٹس یا ادویات کا استعمال اس کی وجہ بنتا ہے اگر وٹامن اے کے بڑھنے ےس بالوں سے محروم ہورہے ہوں تو اس وٹامن کے استعمال کو ترک کر کے اس سے بچا جاسکتا ہے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *