مزیدار ہر چٹنی کی رسیپی وزن تیزی سے کم بلڈ پریشر کولیسٹرول جسمانی تھکاوٹ کا خاتمہ

ہری چٹنی بنانے کے لئے ہمیں جتنی بھی اشیاء کی ضرورت ہے وہ بہت ہی طاقتور اور وٹامنز اور منرلز سے بھرپورہیں ایک گٹھی پودینے کی لیجئے ڈنڈیاں الگ کر لیجئے اور پتے الگ کر لیجئے اسی طرح دھنئے کی ایک گٹھی لیجئے اور اس کے پتے الگ کر لیجئے 4 سے 5 عدد ہری مرچ لیجئے آدھا لیموں لیجئے اور اسی طرح املی لیجئے اور اسے دس سے پندرہ منٹ تک پانی میں بھگو کر رکھ دیجئے اور پھر اس کی گٹھلیاں نکال لیجئے ۔ آدھی چمچ سرخ مرچ لے لیجئے دو چٹکی اجوائن لے لیجئے اور سب سے اوپر آپ کو چینی لینی ہے چینی آپ نے آدھا چمچ لینی ہے یہ تمام اشیاء ہماری اس چٹنی میں استعمال ہوں گی املی چاہیں تو زیادہ بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔ اگر آ زیادہ چٹپٹی اور تیکھی کھانا پسند کرتے ہیں تو اس میں مرچوں کی تعداد بھی بڑھا سکتے ہیں اب یک بلینڈر لیجئے اور تمام اشیاء کو اس بلینڈر میں ڈال دیں ویسے تو ہری چٹنی جو ٹریڈشنلی تیار کی جاتی تھی وہ سِل بٹے پر بھی تیار ہوتی ہے اور مختلف طریقوں سے تیار کرتے ہیں

لیکن آج کل زیادہ تر بلینڈر استعمال کی جاتا ہے تو اس لئے اپنی آسانی کے مطابق آپ کو جو چیز دستیاب ہو اسی سے اس کو پیس سکتے ہیں اگر آپ سل بٹے سے ہری چٹنی تیار کریں تو زیادہ اچھا ہے مگر بلینڈر سے بھی کوئی نقصان نہیں ہے ۔ اس میں ہاف چمچ سوکھا دھنیا بھی شامل کرلیجئے اور اگر ہوسکے تو ایک ٹماٹر بھی شامل کرلیجئے اور اس کو دوپہر کی روٹی میں استعمال کیجئے ہفتے میں دو دفعہ اس ہری چٹنی کے ساتھ روٹی لازمی کھائیں اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ہری چٹنی کے ساتھ بیسن اور باجرے کی روٹی استعمال کریں ۔ اگر آپ کو ہائی بلڈ پریشر ہے تب آپ گندم کے آٹے کی یعنی چکی کے آٹے کی روٹی ہی استعمال کریں جو لوگ فٹ اور ہیلدی رہنا چاہتے ہیں وہ ایک ہفتے میں اگر دو دفعہ بھی دوپہر کو ہری چٹنی کے ساتھ روٹی کھا لیں تو کافی ہے لیکن جن لوگوں کا وزن زیادہ ہے اور وزن کم کرنا چاہتے ہیں

وہ ایک ہفتے میں کم از کم چار سے پانچ دفعہ دوپہر کا کھانا صرف ہری چٹنی کے ساتھ ہی کھائیں ہر ی چٹنی میں ہم نے جتنی بھی اشیاء استعمال کی ہیں یہ تمام اشیاء ہی وزن کم کرنے کے لئے بہت زیادہ آئیڈیل ہیں اگر ہم دھنئے کی بات کریں پودینے کی بات کریں اجوائن کی بات کر لیں یا لیموں یا املی کی یہ جتنی بھی چیزیں ہیں یہ ساری وزن کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ ہری چٹنی کا استعمال آپ کے میٹا بولزم ریٹ کو تیز کرتا ہے اگر آپ تجربہ کرنا چاہتے ہیں اور اپنی آنکھوں سے ثبوت دیکھنا چاہتے ہیں تو کچھ دن دوپہر کا کھانا صرف ہری چٹنی کے ساتھ کھا کر دیکھ لیجئے ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *