سیدھا ہاتھ سر پر رکھ کر سورۃ کوثر پڑھ لو اسی وقت ہر تمنا ہر حاجت پوری

شعبان المعظم کا مقدس ماہ چل رہا ہے جس کے بارے میں پیارے حبیبﷺ نے فرمایا یہ میرا مہینہ ہے۔ اللہ جل شانہ کا بہت بڑا احسان ہے کہ اس کی ذات پاک نے ہمیں اپنے حبیب محمد مصطفی ﷺ کا امتی بنایا اور ہمارے دلوں کو آپ ﷺ کی محبت اور آپ ﷺ کی غلامی کا شرف بخشا۔ الحمدللہ ثم الحمدللہ کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں سلسلہ نسبت رسول ﷺ سے منسلک فرمایا۔

آپ ﷺ اللہ کے آخری نبیؐ ہیں اور آپ ﷺ کی بدولت آج ہم اور آپ مسلمان ہیں اور آپ ﷺ ہی کی بدولت دین اسلام دنیا میں پھیلا تو بحیثیت امتی ہر مسلمان کا یہ دینی اور ایمانی فریضہ ہے کہ ہم آپ ﷺ پر کثرت سے درود و سلام بھیجیں، آپ ﷺ کو درود و سلام کا تحفہ پیش کریں۔رسول اللہ ﷺ پر درود و سلام کی فضیلت اور اہمیت تو اتنی زیادہ ہے کہ اللہ تعالیٰ خود قرآن پاک میں فرماتے ہیں۔ اللہ اور اس کے فرشتے درود و سلام بھیجتے ہیں آپ پر تو اے ایمان والو تم بھی آپ پر درود بھیجو۔درود شریف دعاؤں کی قبولیت کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔ ہم جو بھی دعا اللہ تعالیٰ سے مانگتے ہیں تو اس سے دعا قبول ہوتی ہے۔

حضرت عمر بن خطاب ؓ کی روایت ہے۔دعا اس وقت تک زمین اور آسمان کے درمیان معلق رہتی ہے جب تک اس کے ساتھ درود شریف نہ ہو( ترمذی) ۔آج ہم آپ کیلئے سورۃ الکوثرکا بہت پیارا اور طاقتور عمل لیکر حاضر ہوئے ہیں آپ کو جب بھی کوئی مشکل پیش آجائے یا حاجت پوری کرنی ہے تو دایاں ہاتھ سرپر رکھ کر اس طریقہ سے سورۃ الکوثر پڑھنی جس طریقہ سے بتائیں گے اللہ تعالیٰ کے حکم سے مشکل سے فوری نجات مل جائیگی ۔ اگر آپ یہ کسی حاجت کیلئے کریں گے تو اللہ تعالیٰ کے حکم سے حاجت پوری ہوجائیگی ۔

آپ یہ عمل کسی بھی وقت کرسکتے ہیں۔ کیونکہ مشکل اور پریشانی کبھی بھی وقت دیکھ کر نہیں آتی وہ کسی بھی وقت کسی حال میں آسکتی ہے اگر آپ کی زندگی کی کوئی حاجت وہ شادی کیلئے ہو یا کاروبار کے برکت کیلئے ہو میاں بیوی کے درمیاں محبت کیلئے ہو جادوئی اثرات ختم کرنے کیلئے ہو کسی بھی قسم کی حاجت ہو آپ نے فوری یہ عمل کرلینا ہے اللہ تعالیٰ کے حکم سے آپ کی حاجت پوری ہوگی ۔ جب بھی مشکل پیش آجائے حاجت پوری کرنی ہے وضو کرکے اپنا دایاں ہاتھ اپنے سر پر رکھ کر اول وآخر ایک ایک مرتبہ درود ابراہیم پڑھ کر بسم اللہ کیساتھ سورۃ الکوثر صرف گیارہ مرتبہ پڑھنی ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی ہے اللہ تعالیٰ سے جو بھی دعا بھی کریں آپ کی دعا انشاء اللہ قبول ہوجائیگی ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.