نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ قیامت کے دن تین لوگ اللہ تعالیٰ کے دشمن ہونگے

حضرت ابو ہریرہ ؓ نبی کریمﷺ سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے کہا میں قیامت کے دن تین آدمیوں کا دشمن ہونگا ۔ ایک وہ جو میرا نام لیکر عہد کرے پھر توڑدے۔دوسرے وہ شخص جس نے کسی آزاد کو بیچ دیا اور اس کی قیمت کھائی تیسرے و ہ شخص جس نے کسی مزدور کو کام پر لگایا کام پور ا کیا لیکن اس کی مزدوری نہ دی ۔

ایک صحابی کی رسول کریمﷺ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول کریمﷺ سے سنا آپﷺ نے فرمایا میری امت کے کچھ لوگ ش راب پیا کریں گے لیکن اس کا نام کوئی دوسرا رکھیں گے تو ان لوگوں کو دوہرا گ ن ا ہ ہوگا۔ امام حاکم ؒ حضرت عبداللہ بن حارث ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریمﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا میرے بعد بادشاہ آئیں گے فتنے ان کے دروازوں پر یوں ڈیرے جمائے ہونگے جیسے اونٹوں کی قیام گاہ پر اونٹ بیٹھے ہوتے ہیں وہ جسے بھی دنیا کے سامان میں سے کچھ دیں گے اس کے برابر اس کے دین میں سے بھی لے لیں گے ۔

رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ کی راہ میں سرحد کی ایک دن کی پاسبانی کرنا دنیا اور اس کی ساری چیزوں سے بہتر ہے تم میں سے کسی کے کوڑے کے برابر جنت کی جگہ دنیا اور دنیا کی ساری چیزوں سے بہتر ہے اور بندے کا اللہ کی راہ میں صبح یا شام کے وقت چلنا دنیا اور اس کی ساری چیزوں سے بہتر ہے ۔حضوراکرمﷺ نے ارشاد فرمایا جب تم خرید وفروخت میں مشغول ہوجاؤ گے اور گائے کی دم پکڑ لوگے اور کھیتی باڑی سے دل لگا لو گے اور جہاد کو چھوڑ دوگے تو اللہ تعالیٰ تم پر ذلت کو مسلط فرما دیگا اور اس وقت تک تم سے اس ذلت کو نہیں ہٹائے گا جب تک تم اپنے دین کی طرف نہیں لوٹ آؤ گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *