”پاؤں پر اس طرح پیاز لپیٹنے سے صحت میں کیا تبدیلی آتی ہے؟“

یہ تو ہم جانتے ہیں کہ پیاز ہم روزمرہ خوراک کا حصہ ہے۔ مگر اس کے طبی فوائد کےبارے میں بھی جان لینا ضروری ہے۔ کیونکہ پیاز صرف خوراک نہیں بلکہ یہ صحت وتندرستی کو یقینی بنانےاور بیماریوں کو بھگانے کےلیے حیرت انگیز ٹونک بھی ہے۔ پیاز سلفر کے مرکبات سے بھرپور ایک ایسی غذا ہے جوجسم میں مضر صحت جراثیم بیکٹیریاز کو ختم کرنے اور انفیکشن سے نجات دلانے کامؤثر ذریعہ ہے۔

اس لیے ماہرین صحت نے اس کے بے شمار فوائد گنوائے ہیں۔ انہی لاجواب فوائد میں چند ایسے فوائد آپ کو بتائیں گے ۔ جو ہر شخص کے لیے جاننا ضروری ہے۔ حکماء کےمطابق کسی دوسرے ملک یا شہر پہنچنے کے بعد وہاں کی پیاز کھانی چاہیے کیونکہ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ اگر اس ملک میں کوئی وباپھیلی ہوئی ہوگی تو اس سے محفو ظ رہیں گے۔

پیٹ کے در د میں تکلیف میں پیاز کو بریاں کرکے اس کا رس نکال کر گرم گرم پیا جائے تو پیٹ کے درد سے شفاعت حاصل ہوگی ۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ نکسیر کی صورت میں اگر پیاز کا رس ایک دو قطرے ناک میں ڈالیں۔تو نکسیر بند ہوجائےگی۔یادرہے ! کہ گرمیوں میں لو لگنے کی صورت میں پیاز کا استعمال مفید ہے۔

جد ید تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ پیاز کا مسلسل استعمال دل کے امراض میں مبتلاہونےسے محفوظ رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس میں موجود اینٹی بائیوٹک سلفر انسانی جسم کے لیے آب حیات کا درجہ رکھتا ہے۔ پیاز میں وٹامنز ، فولاد اور دیگر دھاتیں بکثرت موجود ہوتی ہیں۔ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ ہوا کی صفائی اور گھر کو بیکٹیریا سے بچانے کےلیے پیاز کو کاٹ کر گھر کے مختلف حصوں میں رکھ دیں۔ گھر میں بیماری داخل ہونے کے امکانات کم ہوجائیں گے۔

فلو سے متاثرہ مریض کی سائیڈ ٹیبل پر پیاز کاٹ کر رکھنے سے گھر کے دوسرے افراد کو فلو نہیں لگتا۔ اور مریض بھی جلد ٹھیک ہوجاتا ہے۔ اگر بچھو کاٹ لے تو پیاز کا پانی وہاں لگا لیا جائے تو درد دور ہوجائےگا۔ اور ز ہ ر ختم ہوجائےگا۔ اگر ایک چھٹانک پیاز کا پانی صبح باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں ۔

تو گردے اور مثانے کی پتھری ریزہ ریزہ ہو کر نکل جاتی ہے اسی طرح رات کو سونےسے قبل اگر پاؤں کے تلوے پر پیاز باندھا جائےتو اس سے کئی طرح کے فوائد حاصل کیے جاتے ہیں۔ جیسا کہ سردی کے نزلہ وزکام سے نجات ، چونکہ پیاز مضر صحت جراثیم کش چیز ہے۔ اور انفیکشن سے بھی نجات دلاتا ہے۔

ا س لیے رات کو سونے سےقبل پاؤں کے تلوے پر ایک پرت رکھ کر سوجائیں۔ ایسا کرنےسے نزلہ وزکام ، سردی اور بخار سے آرام یقینی ہے۔ اگر آپ کانوں میں درد محسو س کرتے ہیں۔ تو ایک مرتبہ پیاز کو بھی آزما کردیکھ لیں۔ رات کو پیاز کی ایک کاشت پاؤں کے تلوے پر باندھیں اور صبح کو اس کےنتائج ملاحظہ کریں۔ پاؤں کے نچلے حصے پر رات کو پیاز کی کاشت باندھ کر سوجائیں یہ آپ کے جسم کے اندر موجود فاسدمادوں کو خارج کرنے کا مؤثر ذریعہ ہوگا۔ اس کے علاوہ معدے کی تیزابیت سے بھی نجات ملےگی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.