دل کی نالیوں کی صفائی جادوئی نسخہ

دل ہمارے جسم کا بہت ہی اہم حصہ ہے اگر دل اپنا کام روک دے تو زندگی ہی رک جاتی ہے لیکن ہم ہیں کہ اس دل کا بالکل ہی خیال نہیں کرتے ہمارا بگڑا ہوا لائف اسٹائل ، ورزش اور پیدل چلنا تو ہم نے بالکل ہی چھوڑ دیا ہے مزید ستم یہ کرتے ہیں کہ بہت ہی زیادہ مقدار میں ناقص غذائیں تلی ہوئی تیز مرچ مصالحے والی چیزیں ش ر ا ب اور منشیات کا استعمال ہمارے جسم میں کولیسٹرول کو بہت ہی زیادہ بڑھا دیتا ہے ۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ دل کے دورے کی پچانوے فیصد وجہ بڑھا ہوا کولیسٹرول ہی بنتا ہے اور جب کہ پانچ فیصد دل کا دورہ دل کی کسی بیماری کی وجہ سے ہوتا ہے ان مفید اور اثر دار گھریلو نسخوں کو استعمال کرنے سے ہائی بلڈ پریشر کولیسٹرول اور دل کے دورے سے پوری طرح بچا جاسکتا ہے ۔لہسن کو بھی ہائی کولیسٹرول کو کم کرنے میں بہت معاون پایا گیا ہے لہسن کو دو طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے ایک سے دو جوے لہسن کا پیسٹ اور آدھا چمچ شہد ملا کر صبح نہار منہ کھائیں

اگر کبھی کسی وجہ سے نہ بھی کھا سکیں تو چاول پکاتے وقت دو سے تین پھلیاں چاول میں پانی کے ساتھ شامل کر لیں اور چاولوں کو دم لگادیں جب چاول کھانے لگیں تو وہ کلیاں بھی ساتھ کھالیں اس کے علاوہ لہسن کی چٹنی بنا کر روٹی کے ساتھ بھی کھائی جاسکتی ہے السی کے بیج یا مچھلی کے تیل والے کیپسول کااستعمال ایک چمچ السی کے بیجوں کو ہلکا روسٹ کرلیں اور اس کا پاؤڈر بنالیں اس پاؤڈر کو صبح شام آدھا چمچ استعمال کریں السی کے بیجوں میں وافر مقدار میں اومیگا 3 پایا جاتا ہے جو کولیسٹرول کو بڑی تیزی سے کم کرتا ہے مچھلی کے تیل والے کیپسول کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس میں بھی اومیگا 3 بہت وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ایک ایک کیپسول صبح شام استعمال کیا جاسکتا ہے کدو یا لوکی کے جو س سے کولیسٹرول لیول کم کیا جاسکتا ہے کدو کا جوس ایک گلاس تیار کر لیں

اور اس میں پانچ سے سات عدد پتے پودینے کے اور تھوڑا ساکالا نمک ملا کر صبح نہار منہ پینے سے نہ صرف وزن کم ہوگا بلکہ خ و ن سے کولیسٹرول بھی کم ہوگا اور ساتھ ساتھ شوگر لیول بھی بہتر ہوگا برین سٹروک اور ہائی بلڈ پریشر میں بھی افاقہ ہوگا ادرک زیتون کا تیل اور انجیر کا مرکب ادرک اور زیتون کے تیل سے بھی کولیسٹرول کو ختم کر کے دل کے عارضے سے بچا جاسکتا ہے اس نسخے کو بنانے کے لئے ایک چمچ ادرک کا رس اور دو سے تین چمچ زیتون کا تیل لے کر اس میں چار سے پانچ دانے انجیر ملا کر ایک پیسٹ بنا لیں پھر اس پیسٹ کو آدھا چمچ صبح آدھا چمچ شام پانی کے ساتھ استعمال کریں انشاء اللہ کچھ ہی دنوں میں کولیسٹرول لیول نارمل ہوجائے گا اور وزن بھی کم ہو گا۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *