رات کو سونے سے پہلے لہسن کو کان میں رکھنے کے فوائد

لہسن کے فوائد کے بارے میں تو آپ نے سن رکھا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر رات کو سونے سے پہلے ایک چھوٹا ٹکڑا کان میں رکھا جائے تو صحت پر کیا حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے اور اس کی وجہ سے جسم سے کئی طرح کی بیماریاں کم ہوتی ہیں۔

اگر آپ کے کان میں شدید درد ہو تو سونے سے پہلے کان میں لہسن کا چھوٹا ٹکڑا رکھ لیں،صبح تک کان درد اور تکلیف دور ہو چکی ہوگی۔ لہسن کان میں انفیکشن کا باعث بننے والے جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے۔

یہ نسخہ جنرل آپ میڈیکل سائنس میں ایک چینی ماہر نے اپنے مقالے میں شائع کیا تھا تاہم کسی بھی قسم کی الرجی ہوتو اس نسخے کو آزمانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرلیں اور بچوں پر ہرگز نہ آزمائیں۔

پیارے دوستوں میں آپکو نہار منہ لہسن کھانے کے فوائد بھی بتاتا چلوں لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک شمار کیا جاتا ہے جو انسانی جسم پر کسی بھی بیماری کے حملے کی مزاحمت کرتا ہے خاص طور پر اگر اسے خالی پیٹ باقاعدگی کے ساتھ کھایا جائے۔

ماہرین کا تمام لوگوں کو مشورہ ہے کہ صحت مند صبح کے لیے اس قدرتی علاج کو اپنانے کی کوشش کریں۔ لہسن کا نہار منہ استعمال ایسے تمام جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے جو غذا کے ہضم میں رکاوٹ بنتے ہیں اور آنتوں کو ان جراثیم سے محفوظ رکھتا ہے، طاقتور قدرتی اینٹی بائیوٹیک میں موجود عناصر کھانسی کے لئے مفید اور شافی علاج ہے۔

نہار منہ یا خالی پیٹ لہسن کے استعمال سے یہ جسم کی فاضل چربی کو ختم کرتا ہے، خون کو پتلا کرتا ہےجس سے کولیسٹرول کی سطح کوکنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔صبح کے وقت خالی معدے کی حالت میں لہسن کے چند دانے کھانا بلند فشار خون کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اور دوران خوان کو سرگرم کردیتا ہے ، اس کے علاوہ یہ جگر اور مثانے کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتا ہے۔

لہسن کا نہار منہ استعمال بھوک کو بہتر بناتا ہے اور ہاضمے کے عمل کو مضبوط کرتا ہے۔ لہسن کا استعمال انسان کے اعصابی نظام کو تقویت دیتا ہے اور دباؤکے احساس کو کم کرتا ہے۔صبح خالی پیٹ لہسن کا استعمال پیٹ میں ہونے والی خرابیوں میں بھی مفید ہے خاص طور پراسہال کی کیفیت میں یہ بہت فائدہ مند ہے۔

علاوہ ازیں لہسن اْن بہترین عناصر میں سے سمجھا جاتا ہے جو انسانی جسم کو زہریلے مواد سے محفوظ رکھتا ہے۔خیال رہے کہ اگر آپ معدے کے زخم (السر) جیسے طبی مسائل سے دوچار ہیں تو آپ کو چاہیے کہ خالی پیٹ لہسن کھانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *