”آنتوں سے لیس آ نا( لیس دار پا خانہ آ نا) علا ما ت وجو ہات اور گھر یلو علاج۔“

کھانا یا پینا پیٹ میں گیس بنانے کے لیے کافی ہوتا ہے، جب کوئی فرد کچھ کھاتا یا پیتا ہے تو اس کے ساتھ کچھ مقدار میں ہوا بھی نگل لیتا ہے، جسے جسم ڈکار کی شکل میں خارج کرتا ہے یا وہ آنتوں میں جاکر گیس کی شکل اختیار کرلیتی ہے جو ریح کی صورت میں خارج ہوتی ہے۔ یعنی گیس کا اخراج نظام ہاضمہ کی قدرتی سرگرمی ہے کیونکہ ہم جو کچھ کھاتے ہیں وہ معدے میں موجود بیکٹریا مختلف گیوں میں تبدیل کردیتے ہیں، جسے جسم خارج کردیتا ہے۔

اکثر افراد کو پیٹ میں زیادہ گیس کا مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب وہ اپنی غذا میں تبدیلیاں کرتے ہیں، جیسے گوشت چھوڑ کر صرف سبزیوں تک محدود ہوجانا، مختلف غذائی گروپس سے دوری اختیار کرلینا یا نئی غذاﺅں کو آزمانا۔ اس طرح کے کیسز میں چند دیگر علامات جیسے دل متلانا، بدہضمی، قبض یا ہیضے کا بھی سامنا ہوسکتا ہے جس کے دوران جسم نئی غذا کے لیے خود کو ڈھال لیتا ہے۔کچھ غذائیں زیادہ گیس بننے کا باعث بنتی ہیں

جیسے زیادہ فائبر والی غذائیں، کیونکہ فائبر ایسا جز ہے جس کے ٹکڑے کرنا جسم کے لیے مشکل ہوتا ہے اور یہ چھوٹی آنت سے کلون میں بغیر ہضم ہوئے پہنچ جاتی ہیں، جہاں وہ اسے گیس کی شکل دے دیتا ہے۔ زیادہ فائبر والی غذائیں جیسے بیج، دالیں، سبزیاں اور اجناس وغیرہ معدے کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں مگر ان کا بہت زیادہ استعمال بدہضمی کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ اسی طرح نشاستہ دار غذائیں جیسے گندم، مکئی، آلو وغیرہ کا استعمال بھی جسم میں گیس کی مقدار بڑھاتا ہے

جبکہ زیادہ سلفر والی غذائیں جیسے پیاز، لہسن اور گوبھی کی نسل کی سبزیوں سے بھی ایسا ہوتا ہے۔قبض کے شکار افراد کو گیس کے مسئلے کا بھی لازمی سامنا ہوتا ہے، کیونکہ غذائی کچرا کلون میں جمع ہوجاتا ہے جو اضافی گیس خارج کرنے لگتا ہے۔اگر کسی فرد کا معدہ دودھ یا اس سے بنی مصنوعات میں موجود قدرتی مٹھاس کو ہضم نہیں کرپاتا تو گیس کے مسئلے کا بھی سامنا ہوتا ہے۔ اس کی وجہ جسم کا لیکٹوز کے ٹکڑے نہ کرپانا ہوتا ہے، کئی بار اضافی گیس سے ہٹ کر بدہضمی اور بہت زیادہ بدبودار ریح جیسی علامات بھی سامنے آتی ہیں۔

جب کسی فرد کو اس مرض کا سامنا ہوتا ہے تو نظام ہاضمہ گلوٹین کو ہضم کرنے سے قاصر ہوجاتا ہے، یہ وہ پروٹین ہے جو گندم میں پایا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف مسائل جیسے بہت زیادہ گیس اور پیٹ پھولنے وغیرہ کا سامنا ہوتا ہے۔Irritable bowel syndrome یا آئی بی ایس نظام ہاضمہ کا ایسا عارضہ ہے جس کے دوران مختلف علامات جیسے بہت زیادہ گیس، پیٹ درد اور اکثر ہیضے یا قبض وغیرہ کا سامنا ہوتا ہے۔لوگ اکثر اجافی گیس کے مسئلے سے نجات غذائی عادات میں تبدیلیوں سے پاسکتے ہیں، بس انہیں یہ شناخت کرنا ہوتی ہے کہ کونسی غذا اس کی وجہ بن رہی ہے اور پھر اسے نکالنا ہوتا ہے یا طرز زندگی بدلنا بھی مددگار ثابت ہوتا ہے، ایسے ہی چند طریقے درج ذیل ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *