”نیند نہ آ نے کا قدرتی علاج! پُر سکون اور گہری نیند کے لیے دس بہترین غذائیں۔ آج ہی کھانا شروع کر دیں۔“

نیند نا آنا اور نیند سے محرومی ایک بیماری ہے جسے ’انسومنیا‘ کہا جاتا ہے جس کا سامنا بہت سے لوگوں کو کرنا پڑتا ہے، مکمل نیند نا لینے کی وجہ سے لوگ چڑچڑے پن کا بھی شکار ہوجاتے ہیں جب کہ بہت سے لوگ نیند کی گولیاں کھا کہ اس دوائی کے عادی ہوجاتے ہیں اور انہیں دوا کے بغیر نیند نہیں آتی۔اگر آپ بھی نیند سے محرومی کا شکار ہیں اور آپ نے نیند آنے کے تمام تر طریقوں کو بھی آزما لیا ہے

اور اس سے کوئی فائدہ نہیں ہورہا تو ہم آپ کو پرسکون نیند کا بہترین حل بتاتے ہیں جسے اپنا کر آپ ایک منٹ سے بھی کم وقت میں آرام دہ نیند حاصل کر سکتے ہیں۔ اچھی اور گہری نیند کا براہ راست تعلق آپ کی غذا خصوصاً رات کے کھانے اور دماغی صحت سے ہوتا ہے، اگر آپ پر سکون نیند سونا چاہتے ہیں تو آپ کو سب سے پہلے اپنے کھانے پینے کی روٹین اور غذا میں تبدیلی لانا ہوگی۔

عالمی وبا کوروناوائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال جاری ہے جس کے سبب تقریباً سب ہی افراد ذہنی دباؤ اور خوف کا شکار ہیں، 24 گھنٹے گھر میں رہنے کے سبب کھانے پینے اور سونے کے اوقات کافی حد تک بگڑ چکے ہیں جبکہ ماہرین کے مطابق اس وبائی بیماری سے بچنے کے لیے پر سکون اور بھر پور نیند لینا بے حد ضروری ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اچھی اور گہری نیند کے لیے سب سے پہلے اپنے کھانے پینے اور سونے کا وقت مقرر کریں اور اس پر سختی عمل کریں، روزانہ کی بنیاد پر کم سے کم 30 منٹ ورزش لازمی کریں اور بستر پر جانے سے پہلے کچھ نہ کھائیں، خصوصاً مندرجہ ذیل غذاؤں سے اجتناب برت کر شب بیداری سے بچا جا سکتا ہے سوڈا ڈرنکس میں کیفین پائے جانے کے سبب رات سونے سے پہلے اس کے استعمال سے آپ ’انسومنیا‘ کا شکار ہو سکتے ہیں، سوڈا ڈرنکس میں کاربونیٹ پایا جاتا جس سے معدے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے

ماہرین کے مطابق اگر سوڈا ڈرنکس کا استعمال کرنا آپ کی عادت میں ہے تو بہتر نیند کے لیے اس کا استعمال آج ہی ترک کر دیں ۔میٹھی غذائیں خصوصاً میٹھے مشروبات آپ کی ذہنی صلاحیت بھی متاثر کرتے ہیں جس سے آپ ڈپریشن کا شکار ہو سکتے ہیں ڈارک چاکلیٹ میں اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء اورمنرلز پائے جانے کے سبب اسے بطور دوا بھی استعمال کیا جا تا ہے اس کے استعمال سے وزن میں کمی بھی آ تی ہے۔

ڈارک چاکلیٹ کے استعمال سے دل کی دھڑکنیں تیز ہو جا تی ہیں جس کے سبب پر سکون نیند میں خلل آسکتا ہے ڈارک ، براؤن، وائٹ یا کسی بھی قسم کی چاکلیٹ میں کیفین کی مقدار پائی جا تی ہے۔ جس کے استعمال سے انرجی لیول اچانک بوسٹ اپ ہو تا ہے جس سے آپ سونے کے بجائے رات بھر خود کو چوکنا اور توانا محسوس کر سکتے ہیں اگر رات سونے سے پہلے آپ کو کچھ میٹھا کھانے کی طلب محسوس ہو رہی ہے تو چاکلیٹ اچھا آپشن نہیں ہے۔ چاکلیٹ کے استعمال سے اجتناب کر یں خصوصاً ڈارک چاکلیٹ کے استعمال سے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *