”کدو کی سبزی کھانےکے فائدے“

کدو شریف جسے لوکی بھی کہا جاتا ہے ،بہت ہی مشہور و معروف سبزی ہے ، یہ سبزی حضور نبی کریم ﷺ کو بہت پسند تھی،آپ ﷺ اس سبزی کو بہت ہی شوق سے تناول فرمایا کرتے تھے۔ فرمان رسول کریم ﷺ ہے : جب بھی ہانڈی پکائو تو اس میں کدو زیادہ ڈال لیا کرو کہ یہ غمگین دل کو مضبوط کرتا ہے۔ غذائیت کے اعتبار سے یہ توانائی بخش سبزی ہے ۔کدو کے چند فوائد پیشِ نظر ہیں:ہلکی آنچ پر پکائے ہوئے کدو کےسالن میں فولاد، کیلشیم ، پوٹاشیم وٹامن اے ، وٹامن بی اور معدنی و روغنی نمکیات وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ کدو معدے کے تیزابیت اور جلن میں بہت مفید ہے ۔ دائمی قبض ، گرم طبیعت اور محنت و مشقت کرنے والے افراد کے لئے کدو اور چنے کی دال کا سالن وقت بخش غذا ہے کدو حافظہ تیز کرتا اور ہر قسم کے دماغی ورم (سوجن ) کو دور کرتا ہے۔ کدو کا گودا باریک پیس کر پیشانی پر لیپ کرنے سے سرکا درد جاتا رہتا ہے۔ کدو کا گلا کر اس کے ٹکڑے پابندی کے ساتھ کھانا جگر کے مرض میں مفید ہے۔ کدو کا پانی پینا پیشاب کی بندش اور جلن میں مفید ہے۔ لوکی وٹامنز اور منرلز کا مجموعہ ہے، ماہرین غذائیت لوکی کو صحت بخش سبزی قرار دیتے ہیں اسی لیے کولیسٹرول لیول، شوگر لیول اور بلڈ پریشر متوازن رکھنے کے لیے لوکی تجویز کی جاتی ہے، لوکی وٹامن سی، کے، اے، ای، آئرن فولک ایسڈ، پوٹاشیم اور میگنیشیم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے جبکہ اس میں بیانوے فیصد پانی اور صفر کیلوریز پائی جاتی ہیں۔

وزن کم کرنے کے لیے لوکی کا استعمال بہترین نتائج دیتا ہے ، یہ وہ واحد سبزی ہے جس کے استعمال سے چہرے پر ڈائیٹنگ کے اثرات نہیں آتے بلکہ معدے کی صحت بہتر ہونے کے سبب چہرہ مزید کھِل اٹھتا ہے ، اس کے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے اس کی سبزی بنا کر ، جوس یا سلاد کی صورت میں استعمال کیا جا سکتا ہے، لوکی میں صفر کیلوری اور بے شمار وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں، اس کے استعمال کے نتیجے میں دنوں میں وزن میں کمی آتی ہے۔ لوکی کا استعمال قبض اور ڈائریا سے نجات دلاتا ہے، گرمیوں کے موسم میں اکثر کھانے کے بعد سینہ جلنے لگتا ہے، ہر کھانے کے ساتھ اگر لوکی بطور جوس، سلاد یا اس کا رائتہ بنا کر استعمال کر لیا جائے تو سینے کی جلن، تیزابیت کی شکایت دور ہوتی ہے، نظام ہاضمہ کی کاکردگی درست ہوتی ہے ۔ نہار منہ لوکی کے جوس کے استعمال سے کولیسٹرول کی سطح متوازن رہتی ہے جبکہ دل اور شریانوں کی صحت میں اضافہ ہوتا ہے، خون میں موجود اضافی چربی کا صفایا ہوتا ہے۔ لوکی میں ’چولین‘ نامی جز پایا جاتا ہے جس سے دماغی صحت اور یاداشت تیز ہوتی ہے، چولین مجموعی صحت کے لیے بنیادی جز ہے، انسانی جسم میں چولین کی موجودگی ذہنی دباؤ سمیت دماغ سے جڑی دوسری بیماریوں میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے، ذہنی دباؤ کے خاتمے کے لیے لوکی کی کھیر یا رائتہ بنا کر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ لوکی میں پروٹین کی بھی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جس کے سبب ورزش کے بعد اس کے استعمال سے پٹھوں کو سکون ملتا ہے، متاثر ہ پٹھوں کو نئے سرے سے بننے میں مدد ملتی ہے، ورزش کے دوران جسم میں گلوکوز اور کاربوہائیڈریٹس کی سطح کم ہو جاتی ہے جسے اس کے استعمال سے متوازن کیا جا سکتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *