”ہڈیوں پٹھوں کمر گھٹنو ں ٹانگوں کا درد غائب“

درد خواہ جسم کے کسی بھی حصے یا جوڑ میں ہو بہت تکلیف دہ ہوتا ہے لوگ درد سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے پین کلر کا استعمال کرتے ہیں۔ جو گردوں کے لیے انتہائی خط۔رناک ہوتےہیں۔

اسی لیے آپ کو جوڑؤں ، پٹھوں ، ہڈیوں یا پھر جسم کے کسی بھی حصے میں ہونےوالے درد سے نجات حاصل کرنے کا بہترین اورآزمودہ نسخہ بتائیں گے ۔ درد کو تو یہ ایسے ختم کرے گا جیسے وہ کبھی تھا ہی نہیں۔ بڑھتی ہوئی عمر میں گھنٹوں اور پنڈلیوں میں درد رہتاہے بعض اوقات سوزش بھی آجاتی ہے۔ یہ نسخہ اس مرض کا بھی بہترین علاج ہے۔ اس نسخے کوبنانے کے لیے سب سے پہلے سرسوں خالص تیل لیناہے۔

اور پھر آپ نے دیسی لہسن لیناہے۔ آپ نے موٹے جوؤں والا چائنا لہسن نہیں لینا۔ یہ آپ کو آسانی سے مل جائےگا۔ اس کارآمد نسخہ کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک صاف پین یا برتن لے لیں۔ اس میں ایک پیالی سرسوں کی تیل کی ڈال دیں۔ یا در رہے کہ سرسوں کاتیل خالص ہونا چاہیے۔ یہ آپ کو آئل شاپ سے آسانی سے ملجائےگا۔ سرسوں کا تیل فیٹی ایسڈز سے بھرپور نیچرل اجزاء ہے۔

اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔ یہ پٹھوں اور عضلات کے اکڑاؤ اور کھچاؤ اور دردوغیرہ کو ختم کرتا ہے۔ اب آپ اس میں ایک پوری پوٹلی دیسی لہسن کی ڈال دیں ۔ آپ نے لہسن کے چھلکے نہیں اتارنے ۔ اور نہ ہی ڈنڈی کو اتارنا ہے۔ لہسن میں نمکیات ،فولاد، تانبا ، وٹامن سی ، اے اور ایچ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔ یہ دل اور جسمانی درد کےامراض میں نہایت مفید ہے۔

اور اب چمچ کی مدد سے ان دونوں اجزاء کو اچھی طرح سے مکس کریں۔ اور اب ہم اس تیل کو ہلکی آنچ پر رکھ کر پکائیں گے۔ یہ تیل اس وقت پکانا ہے جب تک لہسن ج۔ل کر کوئلہ نہ ہوجائے۔ جب یہ ج۔ل جائے اور رنگ کالا ہوجائے تو اب آپ اس تیل کوٹھنڈا کرلیں۔ اور اس کو نتھا ر کر کسی صاف شیشی یا پیالی میں محفوظ کرلیں۔ درد ختم کرنے والا یہ جادوئی تیل اب تیار ہے پکنے کے بعد اس کی رنگت ڈارک براؤن ہوجائےگی

اسکا طریقہ استعمال یہ ہےکہ جسم کے جس حصے ہڈی یا جوڑ میں درد ہو وہاں یہ تھوڑا سا تیل لگا کر سخت ہاتھ سے پندرہ منٹ تک مالش کریں۔ تیل آپ ایک چمچ لے لیں۔ تاکہ جلد میں زیادہ جذب ہو۔ مالش کرنے کےبعد اس حصے پر سوتی کپڑا باندھیں۔ نیز ٹھنڈک اور ہوا سے دور رہیں۔ جسم میں ہونے والے درد سے پریشا ن مرداور خواتین اس نسخے کو دس دن تک لازمی استعمال کریں۔ بڑی عمر کے افراد دس دن کے بعد ہفتے میں دو بار ضرور استعمال کریں۔انشاءاللہ! آپ کی اس اذیت ناک مرض سے نجات چھوٹ جائے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.