گھر میں موجود پھکی خود بنائیں

آج میں آپ کو ایک ایسی پھکی کے بارے میں بتانے والا ہوں کہ جس کے استعمال سے آپ کو بھوک بھی لگے گی اور جس کے استعمال سے بھو ک لگنے کے ساتھ ساتھ آپ کا معدہ بھی ٹھیک ہوگا۔ جیسا کہ آج کل کے معاشرے میں ہم کچھ ایسی غذائیں کھاتے ہیں کہ جن کے کھانے سے ہمارے معدے خراب ہو جاتے ہیں اور معدے خراب ہونے کی وجہ سے کوئی بھی خوراک ہمارے جسم میں ہضم نہیں ہوتی اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی نقصان ہوتا ہے معدے کے خراب ہونے سے کہ ہماری صحت خراب ہو جاتی ہے اور ہماری خوراک صحیح سے ہضم نہ ہونے کی وجہ سے ٹھیک سے خوراک جسم کو نہیں لگتی اور جسم میں کمزور ی سی پیدا ہو جاتی ہے ۔آج جو میں آپ کو ٹِپ بتانے کے لیے جا رہا ہوں وہ معدے کی خرابی کے لیے ہی ہے مثلاً میں ایک ایسی پھکی کے بارےمیں بتانے کے لیے جا رہا ہوں کہ جس کے استعمال سے آپ کا ہاضمہ بھی درست ہو گا اور ہاضمہ درست ہونے کی وجہ سے آپ طرح طرح کی بیماریوں سے محفوظ بھی رہ سکیں گے۔ کیونکہ ہمارے جسم میں موجود یہ جو معدہ ہے یہ تمام بیماریوں کی جڑ ہے اور ہماری صحت کا راز بھی ہے۔

اگر معدہ خراب ہو تو ہمارے جسم میں خوراک ٹھیک سے ہضم نہیں ہوگی اور خوراک ٹھیک سے ہضم نہ ہونے کی وجہ سے ہمارا جو معدہ ہے و ہ مزید خراب ہوتا چلا جائے گا ۔اور اس کے ساتھ ساتھ معدے کی بیماریاں اور گیس کا خارج نہ ہونا اور اس کے ساتھ ساتھ بہت سی بیماریاں جیسے بھوک کا نہ لگنا اور متلی ہوتے رہنا۔ یہ سب شامل ہیں تو آج ایک ایسی پھکی بتانے جا رہا ہوں جو ان تمام مسائل کا حل ہے۔ تو اس پھکی کے اجزاء کو غور سے سنئے گا اور عمل بھی کیجئے گا۔ اس کے لیے جو چیزیں چاہیے ان میں ہمیں چا ہیے دیسی اجوائین بیس گرام اور اس کے بعد دوسرے نمبر پر جو ہمیں چاہیے نوشادر بیس گرام اور اس کے بعد جو ہمیں چاہیے وہ ہے نمک سفید بیس گرام نمک اور نمک سیاہ بیس گرام اور اس کے ساتھ ساتھ کالی ہریڑ بیس گرام اب ان تمام چیزوں کو آپ نے پیس لینا ہے اس کو زیادہ جو ہے آپ نے پیسنا نہیں ہے موٹا موٹا جو ہے آپ نے اس کو پیس لینا ہے اور کسی کھلے برتن میں ڈال دینا ہے اور اس کے بعد اس میں مولی کا پانی اتنا ڈالنا ہے کہ یہ ساری چیزیں تر ہو جائیں پھر اس کو خشک ہو نے کے لیے رکھ دیں جب یہ خشک ہو جائے تو اس کے بعد اس کو دوبارہ سے پیس لیں اور اچھی طرح پیس کے پاؤڈر بنا کے محفوظ کر لیں صبح دوپہر شام کھانے کے پندرہ منٹ بعد پانی کے ساتھ آدھا چمچ استعمال کر یں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.