چیونگم کا مسلسل استعمال گردن اور سردرد

اگر آپ کے سر اور گردن میں اکثر درد رہتا ہے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ امریکا میں طبی تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ چیونگم کو مسلسل چبانے کی عادت آپ کی تکلیف کی وجہ ہوتی ہے۔ویسے تو چیونگم کا استعمال ذہنی تناو میں کمی لاسکتا ہے مگر مسلسل اپنے جبڑوں کو چلاتے رہنا گردن اور سردرد کا باعث بن جاتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چیونگم کو بہت دیر تک چبانا یا مسلسل استعمال کرنا ان حصوں پر دباؤڈالتا ہے جہاں جبڑے کھوپڑی سے ملتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق مسلز پر یہ دباؤ دوسر اور گردن پر اثر انداز ہوتا ہے۔ یوٹی ساوتھ ویسٹرن میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مسلسل چیونگم کو چباتے رہنا جبڑوں کو تھکا دیتا ہے اور مسلز میں تھکاوٹ اور درد پیدا ہوتا ہے اور وہی آگے بڑھ کر سر اور گردن میں منتقل ہوجاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق آپ جتنا زیادہ ذہنی تناؤکا شکار ہوں گے چیونگم کو اسی شدت سے چبائیں گے اور بہت جلد سر یا گردن میں درد محسوس ہونے لگے گا۔ محققین نے تجویز دی ہے کہ اگر آپ اس عادت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو اس میں کچھ دنوں بعد وقفہ لیں تاکہ جبڑوں کو آرام مل سکے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.