”روزمرہ کے کام آنے والے مفید گھریلو ٹوٹکے۔“

سبز سبز یوں کا رنگ برقرار رکھنا۔ مٹر یا پا لک جب پک جا تی ہیں تو ان کا رنگ سبز کے بجائے پیلا ہو جا تا ہے اس کے لیے اُبالتے وقت ایک چٹکی کھانے کا سوڈا ڈال دیں تو سبز یاں ہرے رنگ کی ہی رہیں گی۔ گوبھی شملہ کی مرچ اور مٹر محفوظ کر نا۔ گوبھی کا پھول کاٹ لیں۔ پھولوں کے ٹکڑے پلاسٹک کے لفافے میں رکھیں۔ شملہ کی مرچ کاٹ کر علیحدہ رکھ لیں مٹر کے دانے نکال لیں۔

علیحدہ علیحدہ سب چیزیں پلاسٹک کے لفافے میں پیک کر کے برف خانہ میں رکھ دیں جب ضرورت ہو تھوڑی تھوڑی چیزیں سوپ وغیرہ کے لیے نکال لیں۔ گوبھی کی رنگت تبدیل نہ ہو۔ گوبھی کا رنگ فریش رکھنے کے لیے پکانے کے بعد ایک چمچ ملک پاؤڈر یا اگر ملک پاؤڈر نہیں تو تازہ دودھ ڈال دیں اور گو بھی کی خوشبو بڑھانے کے لیے پکانے کے بعد آدھا چمچ اجوائن ڈال کر پانچ منٹ دم پر رکھ دیں۔

اجوائن سے پیٹ میں گوبھی کے بعد گیس وغیرہ پیدا نہیں ہو گی۔ کچے ٹماٹر کو سرخ کر نا۔ کچے ٹماٹر سستے مل جا تے ہیں ان کو جلد پکا نا ہو تو اخبار کے کاغذ میں لپیٹ کر رکھیں۔ دو چار دن میں سرخ ہو جا ئیں گے ٹماٹر کو تھوڑے سے پانی میں اُبال کر ان کا چھلکا آسانی سے اتا ر لیں۔ ٹماٹر محفوظ کرنا۔ ٹماٹر کپڑے سے صاف کر کے آپ برف خانہ میں محفوظ کر سکتی ہیں

اس طرح سالن بناتے وقت جب بھی چاہیں ، دو تین ٹماٹر نکال کر سالن میں ڈال دیا کر یں یہ ٹماٹر سالن کے کام آ سکتے ہیں سلاد کے لیے نہیں کیوں کہ یہ سخت نہیں رہیں گے۔ جائفل کو محفوظ کر نا۔ جائفل کو زیادہ عرصہ محفوظ کر نا ہو تو چونے کے پانی میں کچھ دیر کے لیے بھگو دیں۔ پھر نکال کر خشک کر لیں، کیڑے مکوڑوں سے محفوظ ہو جا ئے گا۔ دال جلدی گل جا ئے۔ مسور کی دال پکاتے وقت اگر اس میں ہلدی یا گھی شروع میں ہی ڈال دیں

تو ا س سے دال جلدی گل جا ئے گی۔ فریض میں روسٹ گو ش ت رکھنا۔ روسٹ گوش ت کا ٹکڑا پکنے کےبعد ٹھنڈا ہونے دیں۔ ابھی تھوڑا سا نیم گرم ہو و موٹے کپڑے میں یا چھوٹے تولیہ میں رکھیں۔ یہ گو ش ت خشک نہیں ہو گا۔ تازہ لگے گا۔ ہنٹر بیف بھی کپڑے میں رکھ کر کئی دن تازہ رکھا جا سکتا ہے۔

بکری کا گو ش ت لفافے سمیت نکا لیں تو اسے تھوڑے سے پانی میں بھگو دیں۔ پھر پکا ئیں۔ اس میں تھوڑا سا پانی ڈالیں۔ گ و شت جلدی گل جا ئے گا۔ اگر جما ہوا گو ش ت ہانڈی میں ڈال دیا تو وہ سخت ہو جا ئے گا اور دیر میں گلے گا۔ پالک کا رنگ۔ پالک اُبالتے وقت اگر اس میں کھانے کا سوڈا چٹکی بھر ڈال دیا جا ئے تو پالک کا رنگ اور ذائقہ ٹھیک رہے گا۔

فریج کے سمو سے اور کباب۔ گھی گرم کر یں اور پھر برف خانہ سے نکالے ہوئے سمو سے اور کباب وغیرہ ڈال کر ہلکی آنچ پر تلیں۔ ورنہ اندر سے کچے اور ٹھنڈے رہ جا ئیں گے۔ کڑاہی میں احتیاط سے گھی میں تلیں۔ آپ سیدھے تو ے پر کباب تلنا چاہ رہی ہیں تو توے پر ذرا سا نمک چھڑک لیں۔ پھر گھی کو گرم کر یں اور کباب تلیں۔ اس طرح کباب توے کے ساتھ نہیں چپکیں گے ، سرخ تلے جا ئیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.