ہائی بلڈ پریشر سے بچاؤ کیلئے یہ پھل ہفتے میں ایک مرتبہ ضرور استعمال کریں ،90 ہزارلوگوں پر تحقیق کے بعد امریکی ماہرین کا مریضوں کوبہترین مشورہ

ہر ہفتے ایک کپ اسٹرابریز یا بلیو بیریزکا استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے۔خیال رہے کہ بلند فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر امراض قلب اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھانے کا اہم ترین عنصر ہے۔ امریکامیں ہونے والی تحقیق کے دوران 90ہزار کے لگ بھگ افراد کا 14سال تک جائزہ لیا گیا ، جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جن مرد و خواتین نے بلیوبریز اور اسٹرابریز کا استعمال زیادہ کیا ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ 8فیصد تک کم ہوگیا۔تحقیق میں بتایا

گیا ہے کہ اسٹرابری میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ خون کی شریانوں کو کھولنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے جو دوران خون کو معمول پر رکھ کر ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کم کرسکتا ہے۔اسٹرابری میں پوٹاشیم کی بھی کافی مقدار ثابت ہوتی ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے کے لیے اہم جز ہے اور طبی ماہرین ہر بالغ شخص کو 4700ملی گرام پوٹاشیم روزانہ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ایک اور پرانی تحقیق کے مطابق اسٹرابریز میں وٹامن سی کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.