”کون کہتا ہے شوگر کبھی نہیں جاتی؟“

بھنڈی ایک مقبول سبزی ہے اور اکثر گھروں میں پکائی جاتی ہے لیکن اس کا پانی کئی بیماریوں جیسے ذیابیطس ‘ دمہ‘ کولیسٹرول اور گردے کی بیماریوں کیلئے بہت مفید ہوتا ہے۔ بھنڈی کی وجہ سے نہ صرف آپ کا مدافعتی نظام بہتر ہو گا بلکہ کولیسٹرول کم رہے گا اور ساتھ ہی بلڈ شوگر لیول بھی ٹھیک رہے گا۔ ماہرین کے مطابق بھنڈی کو اوپر اور نیچے سے کاٹنے کے بعد اسے تین حصوں میں تقسیم کریں اور انہیں پانی سے بھرے ایک گلاس میں ڈالیں اور ساری رات پانی میں پڑا رہنے دیں۔

اس کے بعد صبح ناشتے کے بعد بھنڈی سے نکلنے والا پانی پی لیں.جاری ہے۔پانچ آزمودہ نسخے:ذیا بیطس کا غذائی پرہیز ہی واحد علاج ہے۔جدید میڈیکل سائنس بھی ذیابیطس کے حتمی علاج سے ابھی تک عاری ہےاور تاحال صرف شوگر کے توازن کو برقرار رکھنا ہی علاج کہلاتا ہے۔جو دیسی،قدرتی ،یونانی علاج سے بھی ممکن ہے۔درج ذیل تدابیر سےشوگر لیول کنٹرول اور مرض کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے۔جاری ہے۔1۔۔۔ہوا لشافی: گٹھلی جامن خشک 100 گرام کوٹ چھان کر سفوف (پاؤڈر) بنالیں اور 5 گرام سفوف پانی کے ساتھ دن میں دو بارصبح نہار منہ اور شام 5 بجے لیں۔ 2 ۔۔۔ہوالشافی

: نیم کی کونپلیں 5 گرام پانی 50 ملی لیٹر میں پیس چھان کر صبح نہار منہ یا ناشتے کے ایک گھنٹے بعد لیں۔ 3 ۔۔۔ہوالشافی: کریلہ کو کچل کر اسکا رس نچوڑ لیں یا جوسر میں اسکا جوس نکال لیں 25 ملی گرام یہ رس صبح و شام لیں. 4 ۔۔۔ہوالشافی: چنے کے آٹے (بیسن) کی روٹی اس مرض میں بہت مفید ہے۔ 5۔۔۔ہوالشافی: لوکاٹ کے پتے 7 عدد ایک کپ پانی میں جوش دے کرچائے بنائیں اس ہربل ٹی کے ساتھ گٹھلی جامن کا 5 گرام سفوف صبح منہ نہار پھانک لیں۔ ان شآءاللہ چند دنوں میں شوگر کنٹرول ہو جائے گی۔نشاستہ دار غذا؛ آلو، چاول، چینی وغیرہ سے پرہیز ضروری ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.