”کیا آپ جانتے ہیں دودھ میں‌دار چینی ملاکر استعمال کرنے سے جسم میں‌کیا تبدیلی آتی ہے“

دار چینی کا استعمال کھانوں کے ذائقے کو دوبالا کرنے کے لئے تو ہوتا ہی ہے لیکن اگر آپ اسے ایک مخصوص طریقے سے صبح سویرے استعمال کر لیں تو یہ صحت کے لئے بھی ایسی فائدہ مند ہے کہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے ویب سائٹ ’نیچرل ہوم ریمڈیز گارڈن‘ کے مطابق دار چینی فائبر سے بھرپور ہوتی ہے جس کے ہر سو گرام میں تقریباً چوون اعشاریہ تین گرام فائبر ہوتا ہے۔اس میں آئرن اور کیلشیم بھی پایا جاتا ہے۔ صبح سویرے پسی ہوئی دار چینی کا بس ایک چمچ استعمال کر لیں تو ہاضمے سے لے کر شوگر اور دل کی ب ی م اری وں تک کئی طرح کے مسائل سے تحفظ مل سکتا ہے۔ آپ دار چینی کا ایک چمچ چائے یا کافی میں ملا کر استعمال کرسکتے ہیں۔ اگر چاہیں تو اسے دودھ یا اپنی پسند کے کسی بھی اور مشروب میں ڈال سکتے ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ اس سے ناصرف آپ کی چائے، کافی یا مشروب کا ذائقہ بہت اعلیٰ ہوجائے گا۔

بلکہ صحت کے لئے حیرت انگیز فوائد بھی ملیں گے۔ دن کا آغاز دارچینی کے اس قدرتی نسخے سے کرنے سے آپ کا جسم انسولین کو بہتر ردعمل دینا شروع کردیتا ہے اور اس کے نتیجے میں بلڈ شوگر کا لیول متوازن ہوجاتا ہے۔ یہ ہاضمے کے لئے بھی ایک بہترین نسخہ ہے ۔خصوصاً آنتوں کی صفائی اور انہضام کے عمل کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ک ی ن س ر جیسے موذی مرض کے خلیات کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بھی دارچینی مفید چیز ہے۔یہ ’اینٹی کوگلونٹ ایفیکٹ‘ پیدا کرکے یہ دوران خ ون کو بھی بہتر بناتی ہے۔ جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لئے بھی صبح کے وقت دار چینی مشروب کا استعمال مفیدپایا گیا ہے۔ جبکہ یا دداش ت کو بہتر کرنے اور الزائمرز و پارکنسن جیسی دماغی ب ی ماری وں سے بچنے کے لئے بھی یہ کارگر نسخہ ہے۔ سردیوں میں اس نسخے کا استعمال خاص طور پر بہت مفید ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ زکام اور گلے کی خ راب ی جیسی ب ی ماری وں کے خلاف مزاحمت پیدا کرتا ہے اور ج س م کو گ رم و توانا رکھتا ہے۔ اس بات کا ضرور خیال رکھنا چاہیے کہ اس نسخے کا استعمال ح ام لہ یا دودھ پلانے وا لی خواتین اور چھ سال سے کم عمر بچوں کو نہیں کرنا چاہیے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.